?️
نیتن یاہو کو نہیں معلوم جنگ ختم کیسے کی جائے:سابق اسرائیلی فوجی سربراہ
اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گادی آیزنکوت نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نہ صرف غزہ کی جنگ ختم نہیں کرنا چاہتے بلکہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ اس جنگ کو کیسے ختم کیا جائے، کیونکہ وہ مکمل فتح کے وہم میں مبتلا ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق، آیزنکوت نے اعتراف کیا کہ نتن یاہو نے مذاکراتی عمل میں رکاوٹیں ڈالیں اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدوں کو سبوتاژ کیا، جس کی وجہ سے زندہ اسیران آزاد نہ ہو سکے۔
انہوں نے پہلے بھی فوج کے غزہ شہر میں داخلے کو اسٹریٹجک حماقت قرار دیا تھا اور اب ایک بار پھر کہا ہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن مسئلے کا فوری حل نہیں دے گا بلکہ فوج کو مزید مشکلات میں ڈالے گا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، غزہ پر زمینی یلغار کے لیے 70 ہزار فوجی تعینات کیے گئے ہیں اور یہ تعداد آئندہ دنوں میں مزید بڑھائی جا سکتی ہے۔ اس وقت دو بڑی بریگیڈز (162 اور 98) غزہ کے اطراف میں موجود ہیں جبکہ ایک اور بریگیڈ (36) کو بھی تعینات کرنے کی تیاری ہو رہی ہے تاکہ شہر کو مکمل محاصرے میں لیا جا سکے۔
یہ زمینی حملے فضائی بمباری کے ساتھ جاری ہیں جن میں اب تک بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شام میں صہیونی فوج کا ڈرون گر کر تباہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
اپریل
روپے کی بے لگام گراوٹ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.09 روپے مزید مہنگا
?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی کرنسی کی بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری
اگست
آٹھ سالہ امریکی بچے کا بندوق سے کھیل؛ایک سالہ بچی ہلاک
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا میں بندوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک آٹھ
جولائی
ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کیوں کی؟
?️ 12 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی
ستمبر
قومی اسمبلی: یوم استحصال کشمیر پر بھارتی اقدامات کی مذمت میں قراردادیں متفقہ منظور
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں بھارت کی جانب سے 2019
اگست
حماس کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے صیہونی حکومت کے منصوبے کیا ہیں؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے
دسمبر
صیہونی حکام کی زبانی جنگ کا سلسلہ جاری
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:قابض حکومت کے عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ اور شدید اختلافات
دسمبر
فواد چوہدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
اگست