?️
سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ اگر قیدیوں کی واپسی کے لیے حماس کے ساتھ مذاکرات میں ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو وہ کابینہ مخالف وسیع ریلی نکالنے کے لیے تیار ہیں۔
لبنانی اخبار النشرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے پیر کو تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کی اور بنیامین نیتن یاہو کی جنگ طلب کابینہ کو خبردار کیا کہ اگر جنگ بند نہ ہوئی اور حماس کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا گیا تو وہ وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے عوامی دھرنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو سے کیا کہا؟
اپنے بیان میں حماس کے پاس یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اس حکومت کے رہنماؤں کو دھمکی دی کہ وہ جنگ کے جاری رہنے میں ان کے مطالبات کو نظرانداز کرنے پر اور اسیروں کی واپسی کے لیے حماس کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کریں گے۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے بیان میں، جسے ایک پریس کانفرنس میں پڑھا گیا، کہا گیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ کابینہ حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے زیر حراست 136 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ثالثوں کے ذریعے فلسطینی گروپوں کے ساتھ مذاکرات کرے۔
صیہونی اخبار ہارٹیز نے رپورٹ دی ہے کہ اس بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ ہر دن قیدیوں کا آخری دن ہوسکتا ہے، انہیں وہاں نہیں رہنا چاہیے، ہم ان تمام قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں پریشان ہیں۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فوج کی طرف سے غزہ پر بمباری دوبارہ شروع ہونے سے صہیونی قیدیوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، رہا کیے گئے قیدی اور صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نیتن یاہو کی سربراہی میں صہیونی جنگی کونسل کے ارکان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ صیہونی قیدیوں کی زندگیوں کو واضح طور پر خطرہ ہے۔
اسرائیلی جنگ طلب کابینہ کے سربراہان کے نام ایک پیغام میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ نے بلا تاخیر اور کسی بھی قیمت پر مذاکرات کی میز پر واپس نہ آئے تو ہم کابینہ کے خلاف اپنی کارروائیوں میں شدت پیدا کریں گے اور آپ کی بے حسی ایک قابل مذمت اور قابل شرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہمارے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہیں تو ہم قانونی چارہ جوئی کے لیے بین الاقوامی اداروں سے رجوع کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کو آگ لگا دیں گے؛اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں، اگر آپ نے مذاکرات میں ہمارے مطالبے کو نظر انداز کیا تو ہم آج (مقامی وقت کے مطابق) رات 8 بجے سے تل ابیب میں وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھرنا دیں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ روس پر دہشت گرد حملوں کے لیے داعشی فورسز کو بھرتی کرنے کی کوشش میں
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی فارن انٹیلی جنس نے آج اطلاع دی کہ
فروری
عتیقہ اوڈھو نے فردوس عاشق کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا
?️ 22 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ٹوئٹ
مارچ
غزہ کے لیے بھیجی جانے والی طبی امداد کتنی ہے؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی زبانی
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے
فروری
68% جرمن تل ابیب کی فوجی حمایت کے خلاف
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اے آر ڈی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق تقریباً
اگست
افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، دفتر خارجہ
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان
مارچ
کیا پاکستان صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے والا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے عبوری وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ
ستمبر
بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے
?️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر
فروری
عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات بنانے کا حساب لیں گے، علی امین گنڈاپور
?️ 5 جون 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا
جون