?️
نیتن یاہو نے پہلے مرحلے کی جنگ بندی کیوں قبول کی
معروف عرب تجزیہ کار اور روزنامہ رای الیوم کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتانیاہو نے غزہ میں آتشبس کے پہلے مرحلے پر اس لیے رضامندی ظاہر کی کیونکہ وہ عالمی دباؤ، اندرونی مخالفت، اور مسلسل فوجی و انٹیلیجنس ناکامیوں کا سامنا کر رہا ہے۔
عطوان نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ اس جنگ بندی کی اصل وجہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس جملے میں سمیٹا جا سکتا ہے جس میں انہوں نے کہا،میں نے نیتن یاہو سے کہا کہ اسرائیل اب پوری دنیا سے بیک وقت نہیں لڑ سکتا، کیونکہ اب دنیا اس کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیان اس بات کا واضح اعتراف ہے کہ اسرائیل کے پاس اب جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت نہیں رہی اور اس کے مغربی اتحادی بھی اس جنگ میں اس کا دفاع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
عطوان کے مطابق، غزہ میں جاری جنگ اگرچہ دو سال تک چلی، مگر اسرائیل کو سیاسی اور انسانی سطح پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے برعکس، فلسطینی مزاحمت نے محدود وسائل کے باوجود اپنی مزاحمتی قوت اور ارادے سے اسرائیل کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ نتن یاہو نے داخلی دباؤ سے نکلنے، سیاسی و فوجی محاذ کو سنبھالنے اور کسی حد تک کامیابی دکھانے کے لیے یہ جنگ بندی قبول کی۔ وہ سات محاذوں پر ناکام ہوا، حزب اللہ لبنان کو کمزور نہ کر سکا، اور نہ ہی غزہ میں مزاحمتی گروہوں کو ختم کر پایا۔
عبدالباری عطوان نے خبردار کیا کہ مزاحمتی گروہوں کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ امریکہ اور اسرائیل پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ ممکن ہے کہ جنگ بندی کے اگلے مراحل یا امدادی راستوں کو بند کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو بحران مزید گہرا ہوگا، مگر فلسطینی مزاحمت ختم نہیں ہوگی، بلکہ یہ غربِ اردن تک پھیلے گی، اور یمن کی جانب سے غزہ کے لیے حمایت کا ماڈل دیگر محاذوں پر بھی دہرایا جائے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نادرا نے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کردیں
?️ 21 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی
جولائی
غزہ میں شہداء کی تعداد 72 ہزار 819 تک پہنچ گئی
?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں ایک بیان
مئی
کینیڈا کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کا اعلان
?️ 11 ستمبر 2025کینیڈا کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کا اعلان کینیڈا
ستمبر
کیا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملے گی؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے
جولائی
امریکی عوام کی اسرائیل کے لیے حمایت میں نمایاں کمی
?️ 1 اکتوبر 2025امریکی عوام کی اسرائیل کے لیے حمایت میں نمایاں کمی امریکی اخبار
اکتوبر
Agrarian Ministry distributes 6.2m land certificates
?️ 11 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی آمد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان
?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان آج
مارچ
فلسطینی پناہ گزینوں پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ پٹی پر صہیونی حکومت کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں
اکتوبر