?️
سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای امام خمینی کی 33ویں برسی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم کسی پر ظلم کرتے ہیں تو نہ ہی اپنے اوپر ظلم ہونے دیتے ہیں۔
رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے امام خمینی کی 33 ویں برسی کے موقع پر بانی اسلامی انقلاب کے روضے میں عوام کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی اسلامی جمہوریہ کی روح ہیں،اگر اسلامی جمہوریہ سے اس روح کو نکال لیا جائے اور اس پر توجہ مبذول نہ کی جائے تو اس میں کچھ بھی باقی نہیں رہےگا۔
رہبر انقلاب نے حاضرین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ سب کو سلامت رکھے ہمارا دل اس نورانی محفل اور امام خمینی کے لئے تنگ ہوگیا تھا، میں اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرتا ہوں کہ اس نے ایک بار پھر اس جلسہ کو تشکیل دینے کا موقع عطا فرمایا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے امام خمینی کی عظیم شخصیت کے بارے میں کہا کہ امام خمینی کی شخصیت کے بارے میں ابھی بہت کچھ کہنا باقی ہے، آپ کی شخصیت کے بہت سے پہلو ابھی ناشناختہ ہیں،موجودہ نسل کو امام خمینی کے بارے میں بہت کچھ معلوم نہیں، بعض لوگ امام خمینی کو مجھ حقیر سے موازنہ کرتے ہیں جبکہ ہمارے درمیان بہت بڑا فاصلہ ہے اور یہ فاصلہ نجومی ہے۔
امام خمینی صرف کل کے امام نہیں تھے بلکہ وہ آج کے بھی امام ہیں اور آئندہ کے بھی امام ہیں،جوان نسل کے لئے امام خمینی کی شخصیت کو پہچاننا اس لئے ضروری ہے کہ مستقبل میں ملک اور قوم کی ہدایت کی ذمہ داری ان کے دوش پر عائد ہوگی، لہذا ان کے پاس امام خمینی کی عظیم شخصیت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات ہونی چاہییں، امام خمینی کی حیات طیبہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے ان کی زندگی کے بیشمار دروس ہیں جنہیں ان کی رفتار اور گفتار میں تلاش کیا جاسکتا ہے ۔


مشہور خبریں۔
یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: Kronen Zeitung اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نئے امریکی
اپریل
بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: عاصم افتخار
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ
اکتوبر
ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں اسلامی کا بیان
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے نائب صدر اور چیئرمین محمد
ستمبر
’پیارے افضل‘ کی جوڑی کی 10 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی
?️ 8 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) مشہور ڈراما ’پیارے افضل‘ میں بہترین جوڑی کا کردار
مارچ
ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں :امریکہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعرات کے
ستمبر
میوزک شائقین کے لیے ٹک ٹاک کا نیا فیچر
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے موسیقی کے
نومبر
کورونا: ملک بھر میں مزید 74 مریض انتقال کر گئے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
مئی
سوڈان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے اسرائیل-سوڈان تعلقات کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 13 اپریل 2021خرطوم (سچ خبریں) سوڈان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے اسرائیل-سوڈان تعلقات کے
اپریل