🗓️
سچ خبریں:صیہونی ریاست کے ایک سابق وزیر نے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت پر زور دیا۔
روسی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ صیہونی ریاست کے سابق وزیر ہاؤسنگ اور پارلمنٹ میں لیکوڈ پارٹی کے موجودہ نمائندے یوآف گیلانت نے صیہونی آرمی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے تل ابیب کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیا جانا چاہیے، صہیونی پارلمنٹ کے رکن اور سابق وزیر نے کاریش گیس فیلڈ پر حزب اللہ کے کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے تیاریوں پر بھی زور دیا۔
قبل از ایں حزب اللہ سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ہفتے کے روز اربعین حسینی کے موقع پر اپنے خطاب میں صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری تنازعہ کے بارے میں تاکید کی تھی کہ ہماری نگاہیں اور ہمارے میزائل کاریش کی جانب ہیں، دشمن کی دھمکیوں کا ہم پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ لبنان تیل اور گیس نکال سکے اور یہ مسئلہ کسی اور معاملے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔
حزب اللہ کے سکیریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہم لبنان کے حقوق کے ثابت ہونے سے پہلے کاریش کے میدان سے تیل اور گیس نکالنے کی اجازت نہیں دے سکتے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کاریش سے گیس نکالنے کا آغاز ہماری ریڈ لائن ہے، ہمارے لیے ضروری یہ ہے کہ لبنان کے اپنے جائز مطالبات کو حاصل کرنے سے پہلے کاریش کی فیلڈ گیس نہ نکلنے پائے، یہ ہمارے لیے واحد موقع ہے کہ لبنان تیل اور گیس نکال کا اخراج کر سکے۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 14 فلسطینی گرفتار
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی غاصبوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزید 14
اپریل
یوکرائنی مرد جنگ سے کیوں فرار ہو رہے ہیں؟
🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی کے ایک حالیہ مضمون میں یوکرین کے مردوں
اگست
ٹرمپ کے پہلے دن، تین فلسطینی مخالف اقدامات
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے مجرم صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ہاتھ شہید جنرل
جنوری
ہالینڈ میں ترکی مخالف مظاہرے؛ کم از کم 6 زخمی ، 50 گرفتار
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:ہالینڈ کی پولیس نے اعلان کیا کہ دی ہیگ میں کیمیائی
دسمبر
In a hurry? Try this wrapped food for lunch while you on the go
🗓️ 4 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
ایران نے ابھی تک ایک بھی میزائل نہیں داغا، اور دنیا پریشان ہے!
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: جیکسن ہنکل، امریکی اور صیہونیت مخالف مجازی کارکن نے اسرائیل کو
اگست
کورونا:پاکستان میں مزید 78اموات، 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
🗓️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مسلسل شہری
مارچ
کونڈولیزا رائس نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا تھا، یوسف رضا گیلانی
🗓️ 2 فروری 2024ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف
فروری