?️
سچ خبریں:مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں 126 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ہلال احمر نےایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز نابلس کے جنوب میں واقع شہر بیتا میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 126 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے گذشتہ روز جبیل صبیح اور نابلس کے جنوب میں واقع قصبہ بیتا میں صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر پر مبنی صیہونی مخالفانہ پالیسی کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی ہفتہ وار مارچ پر حملہ کیا۔
واضح رہے کہ صیہونیوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پلاسٹک اور جنگی گولیوں نیز آنسو گیس کا استعمال کیا،یادرہے کہ صہیونی اور آبادکاری مخالف مارچ اس وقت ہوا جبکہ صیہونی ملیشیا نے جمعہ کی صبح سے ہی جبیل صبیح کے علاقے کی طرف جانے والی سڑکیں بند کردی تھیں۔
واضح رہے کہ صیہونی آباد کاروں نے حال ہی میں مغربی کنارے کے بیتا کے علاقے جبیل صبیح نامی قصبےمیں آباد ہونے کے لئےاس پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد فلسطینیوں نے صیہونیوں کےخلاف بڑے مظاہروں اور جھڑپوں کے ذریعے انہیں جبیل صبیح چھوڑنے پر مجبور کردیا جس کے بعد دوسرے آباد کاروں نے فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی اپنی صلاحیت کھو دی ۔
مشہور خبریں۔
برطانوی سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تہران میں برطانوی سفیر کو اس ملک میں ایرانی ووٹرز کو
جون
کیا لی پین فرانسیسی صدر کا انتخاب لڑیں گی ؟
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: پیرس کی ایک عدالت نے فرانس کی انتہائی دائیں بازو
اپریل
امریکی بالادستی کا زوال اور ابھرتی ہوئی کثیر قطبی ترتیب میں روس کا کردار
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: سوویت یونین کے انہدام اور سرد جنگ کے خاتمے کے
نومبر
ترکی برائی کا محور
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر ڈینی ڈینن نے
نومبر
کیا پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کر رہی ہے؟
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست کو تبدیل
جولائی
امریکا کی ہر بات سے اتفاق ضروری نہیں، اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، نگران وزیراعظم
?️ 26 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
اگست
جنگ میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے محاذ پر جنگ
ستمبر
سعودی ولی عہد کا منصور ہادی کو فوری ہٹانے کا راز
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی ذریعے نے سعودی
مئی