?️
سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت متعارف کرانے کی تیاریاں کی جاچکی ہیں اور حکومت کے ڈھانچے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ایک ترجمان احمد اللہ متقی نے ٹویٹ کیا کہ افغان حکومت کے نئے ڈھانچے کے اعلان کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور جلد ہی انھیں حتمی شکل دے دی جائے گی، تاہم طالبان ترجمان نے اس قیاس آرائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ آیا اس گروپ کے سیاسی نائب ملا عبدالغنی برادر نئی حکومت کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں طالبان کی جانب سے پنجشیر پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرنے کے بعد اس گروپ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک نیوز کانفرنس میں کہاکہ افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی ہے اور آئندہ چند دنوں میں نئی حکومت کا اعلان متوقع ہے،انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے ساتھ ، حکومت کے قیام میں تاخیر کا کوئی عذر نہیں ہے اور اب وقت ہے کہ ملک کی تعمیر نو کی جائے۔
حکومت بنانے کی تفصیلات کے بارے میں مجاہد نے مزید کہاکہ صرف تکنیکی کام باقی ہے ، ہم بھی جلدی میں ہیں،تاہم امکان ہے کہ فی الحال حکومت عبوری ہو جس میں اصلاحات ، تبدیلی اور دیگر بنیادی اقدامات انجام دیے جائیں گے،ان کے مطابق ابھی انتخابات نہیں ہوں گے ،یہ اگلی حکومت فیصلہ کرے گی کہ اگلا لائحۂ عمل کیسا ہوگا۔
یادرہے کہ اس سے قبل الجزیرہ چینل نے طالبان سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چھ ممالک ترکی ، روس ، چین ، ایران ، پاکستان اور قطر کو کابل کی نئی حکومت کے اعلان کے لیے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،دریں اثنا پنجشیر مزاحمتی محاذ نے صوبے پر مکمل کنٹرول کرنےکے طالبان کے دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
نگراں وزیراعظم کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل میں جانیکا اعلان
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آ باد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے
اکتوبر
اسرائیل مزید جنگ جاری رکھنے سے قاصر، امریکہ مداخلت نہیں چاہتا:اوباما کے سابق مشیر
?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:اوباما کے سابق مشیر ولی نصر کا کہنا ہے کہ
جون
امریکی صدارتی امیدوار کا عوام فریبانہ بیان
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: بائیڈن کی نائب صدر، امریکی مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے
اکتوبر
فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی نابلس میں
اگست
مسئلہ فلسطین کو تباہ کرنا امریکہ اور مغرب کی سازش ہے: فیصل مقداد
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے آج سہ پہر
اپریل
مغربی حکام صیہونیوں کے تلوے کیوں چاٹ رہے ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کے لیے مغربی رہنماؤں کی حمایت صرف عام
اکتوبر
معروف سیاست دان خاتون بیگم نسیم ولی خان کا انتقال ہوگیا
?️ 16 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) معروف سیاستدان خاتون اورعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی
مئی
عربی میڈیا میں سید اُمّت کے تاریخی الوداع کی وسیع کوریج
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: بیروت میں شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم
فروری