?️
سچ خبریں:میکسیکو حکومت نےانکشاف کیا ہے کہ میکسیکو کے سرحدی شہروں رینوسا اور ماتاموروس میں امریکہ میں داخل ہونے کے منتظر تارکین وطن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حکومت اور انسانی حقوق کے گروپوں نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے لوگوں اور درجنوں مقامی امدادی کارکنوں کے متعدد انٹرویوز کرنے کے بعد پایا کہ ان دو شہروں کے راستے امریکہ میں داخل ہونے کی منتظر بہت سی خواتین پر تشدد کیا گیا ہے۔ یہ دونوں شہر تارکین وطن کے میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہونے کے دو اہم راستے ہیں۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے ترجمان لوئیس مرانڈا نے اس حوالے سے کہا کہ انسانی اسمگلروں کی طرف سے تارکین وطن کی عصمت دری کرنا یا ذاتی فائدے کے لیے یرغمال بنانا ایک مجرمانہ اور اخلاقی طور پر شرمناک عمل ہے۔
اس کے علاوہ، 2014 اور 2023 کے درمیان شائع ہونے والے اعدادوشمار کی بنیاد پر، ان دونوں شہروں میں امریکیوں سمیت غیر ملکیوں کے خلاف ریپ اور جنسی حملے کی مجرمانہ تحقیقات اس سال بلند ترین ریکارڈ تک پہنچ گئی ہیں۔
دریں اثنا، امریکہ میں داخل ہونے کے لیے غیر قانونی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی آمد کے پیش نظر، امریکی صدر جو بائیڈن نے مئی میں ایک نئے نظام کی نقاب کشائی کی جس کے تحت امریکہ میں داخل ہونے کے خواہشمند تارکین وطن کو داخلے کے لیے C BP نامی درخواست کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔
وکلاء اور امدادی کارکنوں سمیت بہت سے ماہرین نے رائٹرز کو بتایا کہ اس نئے نظام کے دونوں شہروں کے لیے غیر ارادی اور سنگین نتائج برآمد ہوئے ہیں، جن میں تشدد میں اضافہ بھی شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
ایکسوس: قطر کا اسرائیل سے معافی کا مطالبہ
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر
ستمبر
غزہ میں امریکی کمپنی کو امداد تقسیم کرنے کی اجازت؛صیہونی حکومت کا دعویٰ
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک
مئی
یوکرین جنگ کے عالمی غذائی تحفظ پر اثرات
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:عالمی غذائی تحفظ کے بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ
اپریل
میڈیا اور غزہ جنگ کی غبار؛کیمروں سے مارے جانے والے فلسطینی
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی آج بھی مغرب کے سجائے ہوئے ہولوکاسٹ کے دسترخوان
اکتوبر
شام کی بھی عرب پارلیمنٹ کی یونین کے اجلاس میں شرکت ضروری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیح بری نے عرب پارلیمنٹ کی
فروری
َآئندہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کسی پارٹی سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر حماد اظہر نے ملک میں مہنگائی کا
جنوری
امریکی ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جاتا ہے :یمنی وزارت خارجہ
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری عہدہ دار نے جارح
دسمبر
صیہونی حملے میں شہید ہونے والی معصوم فلسطینی بچی
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:5 سالہ فلسطینی بچی آلاء قدوم کی والدہ بار بار اپنے
اگست