?️
سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے اس ملک کی سابق اعلیٰ عہدیدار آنگ سان سوچی جنہیں پہلے 17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، کو انتخابی دھاندلی کے الزام میں مزید تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی ایک عدالت نے اس ملک کی ساب سربراہ آنگ سان سوچی کو نومبر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں تین سال مزید قید کی سزا سنائی ہے،CNN نے مزید کہا کہ سوچی کی سزا میں ان تین سال کے اضافے کے ساتھ، وہ، جو اب 77 سال کی ہو چکی ہیں، کو 20 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔
اس امریکی نیوز چینل نے لکھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب سوچی کو 2021 کی فوجی بغاوت جس کی وجہ سے سوچی کو اقتدار سے ہٹایا گیا تھا، کے بعد جبری مشقت کی سزا سنائی گئی ہے ، یاد رہے کہ سوچی کو 2009 میں بھی ایک اور عدالت میں جبری مشقت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم عدالت نے ان کی سزا میں کمی کر دی تھی۔
سوچی کی زیر قیادت نیشنل یونین فار ڈیموکریسی پارٹی 2020 کے انتخابات میں حریف جماعت کو بڑے مارجن سے شکست دینے میں کامیاب رہی تھی، لیکن انتخابات کے تین ماہ بعد ہی حریف پارٹی، جس کا تعلق فوج سے تھا، نے اسے حکومت بنانے سے روک دیا اور آخر کار سان سوچی کی جگہ لے کر انہیں انتخابی دھاندلی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان زبانی جھگڑے کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: انگلش تجزیہ کار الیگزینڈر مرکیورس کا خیال ہے کہ یوکرین کے
مارچ
بحرین میں صیہونی حکومت کے لئے نصابی کتابوں کو بدلنے پرانتباہ
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں: کی متعدد سیاسی انجمنوں نے آل خلیفہ کی تعلیمی پالیسیوں
جنوری
انتخابات میں لیکوڈ اور نیتن یاہو کا زوال جاری ہے
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: اتوار کی شام چینل 12 کی طرف سے جاری کیے
اگست
نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی کوشش کی جارہی ہے: فواد چوہدری
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کیسے کیسے لطیفے،
نومبر
حماس کے ہاتھوں صیہونیوں کی تذلیل؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا
اکتوبر
شام؛ عرب تبدیلیوں کا عنوان
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سعودی عرب کی میزبانی
مئی
اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے ایک
?️ 22 جولائی 2025اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے
جولائی
شام میں نکاح افغانستان میں طلاق
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:داعش کے خلاف جنگ سے لے کر بڑے پیمانے پر تباہی
ستمبر