میانمار میں 30 افراد کی جلی کٹی لاشیں برآمد

میانمار

?️

سچ خبریں:میانمار میں کچھ گاڑیوں کے اندر تیس افراد کی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میانمارمیں بچوں اور خواتین سمیت 30 افراد کی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جنہیں گاڑیوں کے اندر ہی نذر آتش کردیا گیا،رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میانمار کی ریاست کیاہ میں پیش آیا جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ مذکورہ واقعے میں میانمار کی فوج ملوث ہے،تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں نذر آتش کیے گئے دو ٹرکوں اور ایک کار کو دیکھا جا سکتا ہے جن کے اندر بچوں اور خواتین کی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب ہم آج صبح علاقے میں پہنچے تو ہمیں دو ٹرکوں میں 27 جلی ہوئی لاشیں ملیں جبکہ ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ ہمیں 27 کھوپڑیاں ملی ہیں جبکہ ٹرک کے اندر مزید لاشیں بھی تھیں جنہیں جلا کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا تھا اس لیے ہم ان کی گنتی نہیں کر سکے۔

اس حوالے سے میانمار میں ایک مانیٹر گروپ نے بتایا کہ اس نے مقامی میڈیا رپورٹس اور مقامی جنگجوؤں سے تصدیق کی ہے کہ فوج نے ہپرسو ٹاؤن شپ میں بچوں اور خواتین سمیت 35 افراد کو جلا کر ہلاک کیا،یادرہے کہ میانمار کی فوج نے حال ہی میں حکومت کا تختہ الٹ کر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے آمریت مخالف عوام پر مختلف کریک ڈاؤن میں اب تک ایک ہزار 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ایران کے ممکنہ ردعمل کے بارے میں اسرائیل کی تشویش

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:سیاسی اور میڈیا حلقوں میں ایران کے ممکنہ ردعمل پر جاری

سعودی عرب کی ترکی میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا

عراق کے نصراللہ بچے

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی پارلیمنٹ کے رکن مصطفی سند نے وزارت صحت

ہم عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے : حماس

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے جنگ بندی اور

خیبر پختونخواہ ٹورازم اتھارٹی نمایاں ادارہ قرار، گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

?️ 21 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی (CTA) نے پاشا

فرنٹیئر کانسٹیبلری ملک گیر وفاقی فورس میں تبدیل، صدارتی آرڈیننس جاری

?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اتوار کو

امریکی اشاعت: ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات کشیدہ حالت میں ہیں

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے