?️
سچ خبریں:سعودی عرب میں بے دینی کے فروغ کے خلاف آل سعود حکومت کے مخالف ایک سماجی کارکن اور کچھ سعودی سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر اس ملک میں منعقد ہونے والے ریاض سیزن نامی جشن کے موقع پر احتجاج کیا۔
سعودی سماجی کارکن صالح الغامدی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شائع کی جس میں لبنانی خاتون گلوکارہ کی میزبانی کرنے پر سعودی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ سعودی شاہی دربار اس لبنانی گلوکار کے حرمین شریفین کی بے حرمتی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔
سعودی حکومت مخالف اس کارکن کی تنقید کے بعد کئی ٹویٹر صارفین نے صالح الغامدی کی ویڈیو شائع کی اور ان کے الفاظ کی حمایت میں اپنے موقف کا اعلان کیا، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد سعودی سماجی کارکنوں نے مردوں اور عورتوں کی مشترکہ تقریبات میں ڈانس جیسے غیر روایتی اقدامات پر اپنے غصے کا اظہار کیا تھا اور ان تقریبات کو سعودی عرب میں تفریحی تنظیم کے عہدیداروں کے لیے ایک بڑا زوال تصور کیا تھا۔
واضح رہے کہ موسم الریاض ایک بین الاقوامی تفریحی میلہ ہے جو سعودی عرب کے دارالحکومت میں منعقد ہوتا ہے، یہ ویژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے، آل سعود اس طرح کے پروگرام کرکے سعودی عرب کو عالمی سیاحتی مقام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ موسوم الریاض فیسٹیول میں دنیا کے مختلف ممالک سے مشہور لوگوں کو بلایا جاتا ہے اور یہ سعودی عرب کے 15 علاقوں میں منعقد ہوتا ہے، یاد رہے کہ موسوم الریاض میلے میں ہر قسم کے غیر اسلامی اور حرام انجام دیے جاتے ہیں پھر بھی سعودی حکام اس کی بہت زیادہ تشہیر کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قرآن پاک کی بےحرمتی کے بارے میں برطانیہ کا بیان
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بار بار بےحرمتی کے حوالے
جولائی
فلسطین کے دفاع میں امریکی عوام سڑکوں پر
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:دنیا کے مختلف حصوں میں فلسطین کی عوامی حمایت اور غزہ
نومبر
تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کے سلسلے میں عمران خان تک ’رسائی‘ کی کوششیں ناکام
?️ 10 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب
جنوری
عبرانی میڈیا: اسرائیل کی معیشت اندر سے تباہ ہو گئی ہے
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا
اگست
غزہ جنگ امریکہ کے گلے کی ہڈی
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی
نومبر
ہم نہایت خوفناک دنوں سے گزر رہے ہیں:صیہونی میڈیا
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:ایسے میں جب حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی میں
فروری
شام سے پابندیاں ہٹانے کی امریکی شرط
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کو اسرائیل
مئی
2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب
?️ 8 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
فروری