?️
موساد نے قطر میں حماس رہنماؤں کے خلاف زمینی آپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی
امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ موساد نے قطر میں موجود حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے ایک زمینی آپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم بعد ازاں اس سے پیچھے ہٹ گیا اور بالآخر اسرائیل نے ایک ناکام فضائی حملہ دوحہ میں کیا۔
رپورٹ کے مطابق، موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے اس منصوبے کی مخالفت کی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ یہ اقدام قطر کے ساتھ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اسی طرح اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے بھی حملے کے وقت پر اعتراض کیا جبکہ قیدیوں کے امور کے ذمہ دار جنرل نیتسان الون کو مشاورت میں شامل ہی نہیں کیا گیا، کیونکہ قیادت کو خدشہ تھا کہ وہ اس آپریشن کی مخالفت کریں گے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، اسرائیلی وزارت جنگ کے بعض وزراء بشمول یسرائیل کاتس اور وزیر برائے امورِ اسٹریٹجک ران درمر اس کارروائی کے حامی تھے، مگر موساد نے قطر کو ایک اہم ثالث کے طور پر دیکھتے ہوئے زمینی کارروائی میں حصہ لینے سے انکار کیا۔
منگل کے روز اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں حماس کے کئی رہنما اور کارکنان، جن میں جهاد لبد (ابو بلال)، ہمام الحیه (ابویحییٰ)، عبداللہ عبدالواحد (ابوخلیل) اور دیگر افراد شہید ہوگئے۔قطری وزارت داخلہ نے اس حملے کو شہری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور اسے بزدلانہ اور مجرمانہ اقدام کہا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ امریکی حکومت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رضامندی سے کیا گیا، تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی خودمختار اسرائیلی فیصلہ تھا۔
واشنگٹن پوسٹ نے یاد دلایا کہ اسرائیل پہلے بھی عالمی دباؤ کے باوجود غیر ملکی سرزمین پر ایسے حملے کرتا رہا ہے، جیسا کہ 1972 کے میونخ اولمپکس واقعے کے بعد یورپ اور مشرق وسطیٰ میں ٹارگٹ کلنگز۔
قطر آنے والے دنوں میں عرب و اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے والا ہے تاکہ اس حملے اور اس کے خطے پر ممکنہ اثرات پر غور کیا جا سکے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
غزہ کے بچوں کی عالمی براداری کو جگانے کی کوشش
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں ایک تقریب میں فلسطینی بچوں نے عالمی
نومبر
اسرائیل تشدد کے چکر کو پھیلانے کا ذمہ دار ہے: قطر
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ
اپریل
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے
اکتوبر
ہم ایک ساتھ 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے
جون
انگریزی اشاعت: چین نے ٹرمپ کی تجارتی جنگ جیت لی
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سپیکٹیٹر میگزین نے ایک مضمون میں چین کو ڈونلڈ ٹرمپ
مئی
مریم نواز نے پارٹی معاملات سنبھال لئے ہیں
?️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی تنظیم سازی کے
ستمبر
ایران کے پاس اگلے 2 سالوں میں ہمیں تباہ کرنے کا منصوبہ ہے: لائبرمین
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: لائبرمین نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران ہمیں
جون
اسرائیلی فوج بیمار فوجیوں کو بھی میدان جنگ میں بھیجتی ہے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج فوج
مئی