ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا

ترکی

?️

ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا
ایک صیہونی روزنامے نے خبردار کیا ہے کہ قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اب ترکیہ تل ابیب کا اگلا ہدف بن سکتا ہے، اور اگر ایسا ہوا تو یہ اقدام پورے خطے کو ایک بڑے بحران میں دھکیل دے گا۔
روسیا الیوم کے مطابق، روزنامہ ہارٹص نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دوحہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد امکان بڑھ گیا ہے کہ اسرائیل آئندہ ترکیہ میں حماس کے دفاتر کو نشانہ بنائے۔
رپورٹ میں اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک کی اس خبر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ترکیہ میں حماس کا ایک سیل وزیر انتہا پسند ایتامار بن گویر کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اگرچہ انقرہ نے کسی بھی قسم کی شمولیت کو فوراً مسترد کر دیا، لیکن صیہونی حکام ترکیہ کے خلاف براہِ راست حملوں کی تیاری کر سکتے ہیں۔
ہارٹص نے قطر اور ترکیہ کے فرق کو بنیادی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ترکیہ نیٹو کی دوسری بڑی فوج رکھتا ہے، شام، لیبیا اور مشرقی بحیرہ روم میں اثر و رسوخ رکھتا ہے اور نیٹو کا رکن ہے۔ اس لیے انقرہ کے ساتھ محاذ آرائی ایک محدود تنازعے کو وسیع علاقائی بحران میں بدل دے گی اور اسرائیل کے لیے مغربی حمایت بھی کھو دینے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔
صدر رجب طیب اردوغان پہلے ہی دوحہ پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے چکے ہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیا ہے۔
اسی دوران ٹائمز آف اسرائیل نے بھی انکشاف کیا کہ تل ابیب نے ماضی میں نیٹو کے خدشات کے باعث ترکیہ میں کارروائی کو مؤخر کیا اور اس کی بجائے قطر کو ہدف بنایا۔ لیکن بڑھتے ہوئے اندرونی دباؤ کے تحت وزیراعظم بنیامین نتانیاہو اب انقرہ کے ساتھ براہِ راست ٹکراؤ کا رسک لے سکتے ہیں۔
نتانیاہو نے دوحہ میں ناکامی کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا تھا کہ اسرائیل ان تمام ممالک میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنائے گا جہاں وہ موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

انصاراللہ کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں وسیع گراوٹ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مغربی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ڈرون حملوں

یمن پر امریکی تسلط کے بارے میں دستاویزی فلم

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے المسیرہ نیوز چینل نے یمن پر امریکی تسلط کے

رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے، محمد اورنگزیب

?️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا

ہم آپریشن ڈان باس میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے: پیوٹن

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی صبح کہا کہ

امریکا کی سمت اور پالیسیوں کے حوالے سے عوامی بداعتمادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

?️ 20 ستمبر 2025امریکا کی سمت اور پالیسیوں کے حوالے سے عوامی بداعتمادی میں نمایاں

میناب اسکول میں خوفناک امریکی جرم سے بچ جانے والے کا بیان

?️ 26 مئی 2026 سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے

امریکی وزیرِ جنگ کا عراق کو انتباہ کا اصلی ہدف حزب اللہ لبنان

?️ 4 نومبر 2025امریکی وزیرِ جنگ کا عراق کو انتباہ کا اصلی ہدف حزب اللہ

ہم دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں:امریکی سینیٹر

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے