?️
سچ خبریں: ملائیشیا کے ہزاروں افراد نے اس ملک کے دارالحکومت کے مرکزی چوک میں جمع ہو کر فلسطینی عوام کا دفاع کیا اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں اور عوام کی فلسطین کی حمایت نیز غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے نئے جرائم کی مذمت کے سلسلے میں ملائشیا کے مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے کوالالمپور کے انڈیپینڈنس اسکوائر میں ہزاروں لوگوں کے احتجاج کی تصاویر شائع کیں۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس
ملائیشیا کے باشندوں نے "فلسطین کو آزاد کرو”، "فلسطینی عوام کبھی تنہا نہیں ہوں گے” جیسے نعرے لکھے ہوئے پلے کارڈ اٹھا کر فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔
اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے مختلف سیاسی دھاروں کے رہنما، جن میں اس ملک کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی صاحبزادی ایزا انور بھی شامل ہیں، اس عظیم اجتماع میں تقریریں کیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور صہیونیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر طوفان اقصیٰ آپریشن کی مذمت کے لیے مغربی دباؤ کو مسترد کر دیا۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ملائیشیا فلسطین کی اسلامی تحریک (حماس) کی مذمت کے لیے مغربی دباؤ سے اتفاق نہیں کرتا۔
ملائیشیا کی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انور ابراہیم نے مزید کہا کہ ملائیشیا کے اپنی پالیسی کے تحت حماس کے ساتھ تعلقات ہیں جو اگے بھی جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کی صبح فلسطینی مزاحمتی فورسز نے ایک درست اور مربوط آپریشن میں، غزہ کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے اردگرد موجود مقبوضہ بستیوں میں داخل ہو کر دسیوں صیہونی فوجیوں کو سادے کپڑوں میں گرفتار کر لیا نیز سرحدی چوکیوں پر قبضہ کر کے صیہونی ٹیکنوں اور گاڑیوں کے قبضے میں لے کر تصاویر شائع کیں۔
اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی مجاہدین نے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں 10 سے زائد صیہونی بستیوں کو نشانہ بنایا اور 5000 راکٹ اور میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغے۔
مزید پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا
اس بڑی اور حیران کن مزاحمتی کارروائی کے جواب میں صیہونی حکومت گذشتہ ہفتے سے غزہ کی پٹی کے شہروں اور رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری کر رہی ہے،فلسطینی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک صیہونی جنگی طیاروں کے حملوں میں 2670 فلسطینی شہید اور 9600 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے لاکھوں افراد کا مظاہرہ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان میں سراج الحق کی سربراہی میں فلسطینی عوام کے ساتھ
مارچ
رواں سال میں سعودی عرب میں پھانسی کی سزائیں دگنی
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں
نومبر
اسٹریٹجک تعلقات کو گہرا کرنے سے لے کر سائنسی اور اقتصادی لیپس تک
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے تصدیق کی ہے کہ روس،
دسمبر
میاں صاحب ایک، دو سیٹوں کیلئے دوسرے صوبے جانے کی تکلیف اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
?️ 14 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نواز شریف
نومبر
الجزائر کا جھوٹی معلومات فراہم کرنے پر سعودی چینل کا لائسنس منسوخ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس
اگست
پولیس کی حراست میں ایک طالبعلم کی مشکوک موت
?️ 15 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں پولیس نے ساتویں جماعت کے ایک طالب علم
مارچ
کورونا:سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
?️ 26 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ
اپریل
سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی
?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی
فروری