?️
سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو کہا کہ مغرب یوکرین کے تنازعے اور روس کے ساتھ جنگ کو اس وقت تک طول دینا چاہتا ہے جب تک کہ آخری یوکرین کا خون نہ بہایا جائے۔
Rasha Todayویب سائٹ کے مطابق پوٹن نے روسی ڈوما میں طنزیہ انداز میں کہا کہ مغرب روس کو میدان جنگ میں شکست دینا چاہتا ہے انہیں اپنی پوری کوشش کرنے دیں۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ ہم نے کئی بار سنا ہے کہ مغرب ہمارے ساتھ اس وقت تک لڑنا چاہتا ہے جب تک کہ آخری یوکرائنی ہلاک نہ ہوجائے یوکرین کے لوگوں کے لیے یہ ایک افسوسناک مسئلہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ اس سمت میں بڑھ رہا ہے۔
روس کے خلاف مغربی پابندیوں کے اثر کو کم کرنے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک روس کو تقسیم کرنے اور اندرونی تنازعات پیدا کرنے میں ناکام رہے۔
پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک پچھلی دہائیوں کے دوران ہمیشہ جارح رہے ہیں اور وہ یوکرین میں جنگ کی وجہ بھی ہیں۔ مغرب کی اپنی مطلق العنان ورلڈ آرڈر کو مسلط کرنے اور دوسرے ممالک کے خلاف وجود کے حق کو ختم کرنے کے کلچرکو نافذ کرنے کی کوشش ناکامی سے دوچار ہے۔
روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک امن مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن جو لوگ اب بات کرنے سے انکاری ہیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کو نا مکمل تفصیلات دی تھیں
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے
جنوری
ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت مزید 16 ممالک
دسمبر
برطانوی وزیراعظم کی مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایران کے صدر مسعود
اگست
فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار؛عالمی ادارۂ صحت کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر فلسطینی پناہ گزینوں
دسمبر
غزہ کی تازی ترین صورتحال
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز تجزیہ نگار ناحوم برنیاع نے اعتراف کیا
فروری
OPEC+ ممالک کی سعودی عرب کی حمایت
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:واشنگٹن اور ریاض کے درمیان OPEC+ میں کسی معاہدے تک پہنچنے
اکتوبر
امریکی جمہوریت زوال کی طرف بڑھ رہی ہے:اوباما
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے امریکی جمہوریت کو لاحق
جنوری
اسرائیلی صحافی: نیتن یاہو اسرائیل کے لیے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا حزب اللہ اور ایران کے لیے
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: جیسے جیسے نیتن یاہو کی کابینہ نے مخالفین کو ختم
جون