مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا آج جدہ میں ہنگامی اجلاس

مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا آج جدہ میں ہنگامی اجلاس

?️

مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا آج جدہ میں ہنگامی اجلاس
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول قائم کرنے کے حالیہ فیصلوں کا جائزہ لینے کے لیے آج جمعرات کو سعودی شہر جدہ میں ہنگامی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔
 یہ اجلاس فلسطینی حکومت کی درخواست پر بلایا گیا ہے تاکہ اسرائیل کے ان اقدامات پر غور کیا جا سکے جنہیں فلسطینی فریق نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوگا، جس کا مقصد رکن ممالک کے مؤقف میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور ممکنہ مشترکہ اقدامات پر غور کرنا ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتانیاهو کی کابینہ نے فروری میں کرانۂ باختری کی اراضی ضبط کرنے کے عمل کے آغاز کی منظوری دی۔ اسے 1967 کے بعد اس نوعیت کا پہلا بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
فلسطینی قیادت اور متعدد عرب و اسلامی ممالک نے اس فیصلے کو فلسطینی علاقوں کے الحاق کی جانب ایک خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کے سیاسی اور قانونی نتائج سے خبردار کیا ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے سفارتی نمائندوں اور 80 سے زائد ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کے اس منصوبے کی سخت مذمت کی تھی، جس کے تحت فلسطینی اراضی پر قبضے کو باضابطہ شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے حملے کے خوف سے اسرائیل نے پیوٹن سے مدد مانگی: صیہونی ذرائع

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہونے ولادیمیر پیوٹن سے براہ راست

جنگ دوسری اہم بحری گزرگاہ تک پہنچ گئی، باب المندب ٹرمپ کے لیے نیا چیلنج

?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق ایران پر امریکی حملے رکنے کے بعد

تل ابیب کی جنگ بندی کی مدت میں لبنان پر 1000 سے زائد حملوں کا اعتراف

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے نام نہاد جنگ بندی کی

امریکی کانگریس کی مسلم رکن: ٹرمپ کا ایران میں خواتین کی آزادی کا خیال اسکولوں پر بمباری ہے

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: امریکی کانگریس کی مسلم رکن ایلهان عمر نے کہا ہے

سے عاصم منیر: ہم امریکہ پر اعتماد نہیں کرتے، اسے اپنا رویہ بدلنا ہوگا : ایران

?️ 25 اگست 2026سچ خبریں: پاکستان کے آرمی چیف نے آج ایران کی قومی سلامتی

الجزائر اور ایران کے درمیان میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

?️ 20 نومبر 2026سچ خبریں: الجزائر کے وزیر مواصلات محمد بوسلیمانی اور ایران کے سفیر

تہران میں کنیسہ پر حملہ؛ جرمن یہودی انجمن کا امریکی۔صہیونی کارروائی پر احتجاج 

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:جرمنی میں قائم یہودی تنظیم وائس آف جیوز فار جسٹ پیس

صیہونی ذرائع ابلاغ کا یمن جنگ میں سعودی عرب اور اسرائیل کے خفیہ تعاون کا انکشاف

?️ 24 اکتوبر 2026سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے