?️
سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب مغربی کنارے میں E1 نامی آبادکاری کے منصوبے پر رسمی طور پر دستخط کر دیے۔
اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران نیتن یاہو نے اس جارحانہ اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرزمین پر معالے ادومیم جیسے کئی شہر موجود ہوں گے۔ معالے ادومیم اسرائیل کا حصہ ہے اور اسرائیل کا حصہ ہی رہے گا۔ اسرائیل کا مشرقی محاذ معالے ادومیم نہیں بلکہ اردن کی وادی ہے۔
انہوں نے مزید متنازعہ دعوے کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے ہی عہد کیا تھا کہ فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی اور اب عملی طور پر کوئی فلسطینی ریاست وجود نہیں رہے گی۔ غزہ میں جو کچھ شروع ہوا، وہ غزہ ہی میں ختم ہوگا اور ہم حماس کو شکست دیں گے۔ ہم تمام محاذوں پر حتمی فتح کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ایک چیز کو یقینی بنایا جا سکے: اسرائیل کی ابدی بقا۔ ہم مشرق وسطی کا نقشہ بدل دیں گے۔
اپنی قیاس آرائیوں کے لیے مشہور نیتن یاہو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران پر حملوں میں ہم نے اپنے وجود کے خلاف ایک خطرے کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
موساد کے دو سابق عہددار بھی قطر گیٹ کیس میں شامل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے "قطر گیٹ” نامی کیس میں نئی پیشرفت کی
مئی
سوات واقعے کا مقدمہ وزیراعلی کیخلاف درج ہونا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 30 جون 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ
جون
جے شاہ کا پاکستان کے سیکیورٹی مسائل پر تبصرہ، شاہد آفریدی کا کرارا جواب
?️ 7 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایشین کرکٹ کونسل
ستمبر
موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا: شیخ رشید
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلامی تعاون تنظیم
دسمبر
غزہ میں صرف چند گھنٹوں میں درجنوں شہید
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ دنوں کی طرح
اکتوبر
بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی کوشش، 14 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی
?️ 23 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) سنہ 2000 میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ
مارچ
افغانستان سے نکلنے کی حکمت عملی انتہائی ناکام رہی:سابق امریکی سفارت کار
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارت کار نے افغانستان سے غیر ملکی افواج
ستمبر
حکومت پنجاب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر دی
?️ 24 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)
اکتوبر