🗓️
سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی عناصر کے ہاتھوں تین فلسطینیوں کی شہادت کے ردعمل میں ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فورسز کے ہاتھوں آج صبح تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں واقع شہر طوباس میں عام ہڑتال کی کالیں بڑھ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت رمضان المبارک میں مغربی کنارے کے حالات کے پریشان
اس علاقے کے باشندوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملوں میں شدت اور ان کی جارحیت کے خلاف احتجاجاً ملک گیر ہڑتال شروع کی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ آج صبح ایک فلسطینی کو الفارہ کیمپ اور 2 دیگر کو طوباس شہر میں شہید کیا گیا ۔
خبر رساں ذرائع ابلاغ نے تاکید کی ہے کہ ان فلسطینی شہداء میں طوباس بٹالین کے کمانڈر احمد دراغمہ بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا وسیع حملہ
دوسری جانب فلسطین الیوم چینل نے غزہ شہر کے مغرب میں تل الہوا کے علاقے کے جنوب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور صیہونی غاصب فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوبارہ شروع ہونے کی اطلاع دی ہے۔
مشہور خبریں۔
شمالی محاذ پر حزب اللہ کی عملداری
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: ایسے وقت میں جب تل ابیب تیسری عالمی جنگ شروع
نومبر
پشاور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں درخواست نمٹادی
🗓️ 2 مارچ 2023پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مارچ
ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کے بارے میں ایرانی سفیر کا ردعمل
🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان میں ایران کے سفیر نے امریکی کانگریس کی جانب
جون
صیہونی حکومت کے لیے ایران اور یمن سے بڑھ کر نئے اسٹریٹجک چیلنجز
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی ایران، یمن، حزب
جنوری
پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاسوسی کو عالمی اصولوں کی خلاف قرار دے دیا
🗓️ 23 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ نے اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے
جولائی
داعش کے احیاء کے لیے نئی امریکی حکمت عملی
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:دہشت گردانہ کارروائیوں کے سلسلے میں داعش کی حکمت عملی میں
مئی
امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا یمنی شہید رہنما
🗓️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:سید حسین بدر الدین الحوثی یمن کی انصار اللہ تحریک کے
مارچ
فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا
🗓️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پاکستان
جون