مغربی کنارے میں درجنوں فلسطینی گرفتار

مغربی

?️

سچ خبریں:مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملے میں 39 فلسطینیوں کی گرفتاری اور ایک بچے سمیت 3 افراد کا زخمی ہوئے۔
فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے حملے کے جن میں 39 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ نابلس شہر میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے اور فائرنگ سے اس شہر کے الفخد علاقے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی اس شہر پر حملے میں ایک فلسطینی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے جو انہیں مطلوب تھا۔

فلسطین کی صفا خبر رساں ایجنسی نے صہیونی حملے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی اور بتایا کہ بلاطہ کیمپ میں صہیونیوں کی فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں غزہ کی پٹی پر ہونے والے صیہونی حملوں میں فلسطینی بچوں سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے تاہم فلسطینی مزاحمتی تحریک نے بھی ڈٹ کر ان حملوں کا جواب دیا اور تین دن کے اندر ہزاروں میزائل مقبوضہ علاقوں پر فائر کیے جس کے نتیجہ میں صیہونیوں کو پناہ گاہوں میں چھپنا پڑا اور آخر کار جہاد اسلامی تنطیم کی شرائط مانتے ہوئے صیہونی حکام جنگ بندی کرنے پر مجبور ہوئے۔

 

مشہور خبریں۔

کبھی لڑکی کو ’لائن‘ ماری نہ کسی سے نمبر مانگا، جاوید شیخ

?️ 26 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ

صیہونی کنسیٹ انتخابات کے موقع پر فلسطینیوں کے خلاف خوفناک منصوبے

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں مقیم 200000 فلسطینیوں کو مغربی کنارے

صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر

حکومت سے مذاکرات اب بھی جاری ہیں، بیرسٹر گوہر کی تصدیق

?️ 25 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان

?️ 31 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی

بائیڈن یوکرین کے لیے امریکی کانگریس سے کیا مانگنا چاہتے ہیں؟

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اس ملک

پنجاب اور خیبر پختو نخوا از خود نوٹس کیس،جسٹس اطہر من اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات از خود

غزہ والوں کا سحری اور افطار کے بغیر روزہ

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:قابض حکومت کی فوج نے 6 ماہ قبل سے غزہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے