?️
سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک فتح کی فوجی ونگ نے اپنی افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے کو صہیونی حکومت کے لئے جہنم میں بدل دیں۔
لبنان کے روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق تحریک فتح کی فوجی شاخ شہدائے الاقصی بٹالینوں نے مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں میں اپنی فوجوں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے،رپورٹ کے مطابق اقصی شہدا بٹالینوں نے ایک فوجی بیان جاری کیا ہے جس میں اپنی افواج کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ بزدل صہیونی آبادکاروں اور بزدل اسرائیلی فوجیوں کو چین سے نہ رہنے دیں۔
شہدائے الاقصی بٹالینوں نے اپنی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مغربی پٹی میں واقع صہیونی بستیوں اور اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو اپنے لئے ایک نشانہ بنائیں اور ان علاقوں کو صیہونیوں کے لیے ناقابل برداشت جہنم بنا دیں ،ادھر ، غزہ کی پٹی کے رہائشیوں نے کل صبح قابض صہیونی فورسز کے ساتھ پُرتشدد تصادم کیا۔
واضح رہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے اندر نیز یروشلم میں صہیونی جارحیت کی مذمت میں غزہ کے رہائشیوں کے مارچ کو نشانہ بنایا،یادرہے کہ اس سلسلے میں حماس کی فوجی وننگ القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے مغربی کنارے کے عوام سے صہیونیوں کے پیروں تلے زمین کو جہنم میں بدلنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر سرایا القدس کے فوجی ترجمان ابو حمزہ نے بھی مغربی کنارے کے باشندوں سے صیہونی دشمن کے ساتھ جھڑپوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا جس کے بعد صیہونیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
افراط زر میں غیر متوقع کمی، حقیقی شرح سود 10.1 فیصد کی سطح پر آگئی
?️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) افراط زر میں غیر متوقع کمی نے
دسمبر
کیا امریکہ وینزویلا پر فوجی حملہ کرے گا؟
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یہ دعویٰ کیا کہ
نومبر
افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے
جون
صیہونی جاسوس سافٹ وئر کے ذریعے الجزیرہ چینل کے 34 نامہ نگاروں کے سیل فونز ہیک
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:الجزیرہ چینل کے 34 صحافیوں اور پروڈیوسرز کو صیہونی جاسوس سافٹ
جنوری
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا دنیا کے لئے نیا پیغام
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ نے منگل کی صبح غزہ کے عوام کے خلاف
اکتوبر
گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں
?️ 6 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل
فروری
یورپ غیر معمولی مہنگائی میں گرفتار
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یورپی ممالک کو افراط زر اور غیر معمولی مہنگائی کا سامنا
مئی
غزہ میں مارے گئے بچے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ
اگست