?️
سچ خبریں:امریکہ اور اس کے اتحادی کابل ہوائی اڈے سے لوگوں کو جلد سے جلد نکال رہے ہیں جبکہ ہوائی اڈے سے لوگوں کی روانگی کو مکمل کرنے کے لیے 30 ستمبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس ہوائی اڈے میں سکیورٹی کی صورتحال اب بھی غیر مستحکم ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نےاپنی ایک رپورٹ میں کابل ایئرپورٹ سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار اور صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اس ائیرپورٹ سے فوجیوں اور غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کے عمل سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں، کچھ رپورٹس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتہ کو اپنے شہریوں کا کابل ایئر پورٹ سے انخلا ختم کر دیں گے اور اب اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو نکالنے کے لیے پروازیں فراہم نہیں کریں گے،تاہم اگر ضرورت پڑی تو امریکی فوج 30 ستمبر تک کابل ایئرپورٹ سے لوگوں کو نکالنا جاری رکھے گی ، تاہم پینٹاگون نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کا انخلا ایک ترجیح ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 14 اگست سے اب تک 5100 امریکی افغانستان چھوڑ چکے ہیں تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریبا 1500 امریکی اب بھی افغانستان میں ہیں جن کے سلسلہ میں واشنگٹن انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ یا تو ان سے رابطہ کرے یا انہیں بتائے کہ کابل ہوائی اڈے تک کیسے پہنچنا ہے۔
برطانوی وزارت دفاع کے مطابق برطانوی افواج کابل سے لوگوں کو نکالنے کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور اس عمل سے متعلقہ سہولیات بند ہونے والی ہیں،یادرہے کہ اس وقت کی برطانوی کاروائی برطانوی شہریوں کے انخلاء پر مرکوز تھی جن لوگوں کی روانگی کا عمل ہموار تھا اور وہ لوگ جو پہلے ہی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ برطانیہ اب تک 13700 سے زائداپنے اور افغان شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے نکال چکا ہےجس کے بعد برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نک کارٹر نے کہا کہ ہم افغانستان سے انخلا کے اختتام کے قریب ہیں۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی ریل لائنوں میں شدید خلل
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس میں 2024 اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی
جولائی
بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر کی اسرائیلی آرمی چیف سے ملاقات
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر
جون
اسحاق ڈار سے آسٹریلوی ہم منصب کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر بارے تبادلہ خیال
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی
مئی
صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:حماس کو تنازعہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مصر
اگست
صیہونیوں کی لبنان دھماکوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگاروں کی جانب سے بیروت میں پیجر حملوں
ستمبر
پاکستان تحریک انصاف کے کچھ منحرف ارکان کا حکومت سے رابطہ
?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تین منحرف
مارچ
ہمایوں سعید نے بےاولادی کی وجہ بتادی
?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے
مئی
ٹرمپ غزہ کے عوام کو کہاں ہجرت کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں؟
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں
مارچ