سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور عارضی جنگ بندی کی صورت میں رہا کیے گئے 14 فلسطینی قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے 14 فلسطینی قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرکے حراست میں لے لیا ہے جنہیں گذشتہ سال نومبر میں اس حکومت اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رہا کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی بہادر قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کی خبر افسوسناک نہیں / انہوں نے دماغی جنگ میں اسرائیلی حکومت کو شکست دی:عطوان
نیز اس فلسطینی ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ قابض صہیونی فوج کے جوانوں نے بدھ کی شام سے جمعرات کی صبح تک مغربی کنارے میں کم از کم 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
فلسطین کلب کے قیدیوں کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ان فلسطینیوں میں 2 بچے اور آزاد ہونے والی متعدد فلسطینی خواتین بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فلسطینی قیدیوں کے کلب نے بتایا کہ اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں 67 فلسطینی خواتین قید ہیں جن میں سے 28 مائیں ہیں اور انہیں اپنے گھر والوں اور بچوں تک رسائی سے محروم رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینی قیدیوں کا نئا انتفاضہ کیسا ہو گا؟
اس رپورٹ کے مطابق ان اسیر خواتین میں کچھ مائیں، قیدیوں کی بیویاں اور بہنیں، شہداء کی بہنیں، رہائی پانے والے قیدی، ایک شہید کی ماں اور ایک زخمی قیدی شامل ہیں۔