?️
سچ خبریں:نہر سوئز کے بند ہونے اور دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجہ میں30 سے زائد مصریوں کی ہلاکت کے بعد تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قاہرہ میں ایک 10 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 20 سے زائد افرادہلاک اور زخمی ہوگئے۔
مصری اخبار قاہرہ 24 کی رپورٹ کے مطابق مصری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج (سنیچر) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے عین الشمس کے علاقے میں ایک 10 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے مصری ذرائع کے مطابق آج صبح یہ واقعہ قاہرہ کے جسر السویس علاقے میں پیش آیا جہاں زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کرنے کے لئے چالیس ایمبولینسیں بھیج دی گئیں،رپورٹ کے مطابق ایک طبی ذرائع نے اس سلسلے میں اطلاع دی ہے کہ مصری شہریوں کی حفاظت کرنے والی فورسز نے چودہ زخمیوں کو موت سے بچایا ہےجبکہ ابھی تک سات افراد کی لاشیں ملبے تلے سےنکالی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جب جائے وقوع پر سول پروٹیکشن فورسز کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ایمبولینس بھی موجود ہیں اس لیے کہ جاں بحق یا زخمیوں کو نکالنے کے لئے کاروائی کیے جانے جانے کے ساتھ شہریوں کی حفاظت کی بھی جارہی ہے، قاہرہ 24 نے مزید بتایا کہ مصری اٹارنی جنرل کے دفتر کا ایک گروپ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے جائے وقوع پر پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ جسر السویس علاقے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ عمارت میں 100 سے 150 مصری ، سوڈانی اور شامی کارکن کام کر رہے تھے،قاہرہ 24 نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے ایک اور رپورٹ میں یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ورکشاپ کے دھماکے کے بعد عمارت گر گئی ، عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس ورکشاپ میں دھماکا ہوا ہے وہ ایک ٹیکسٹائل کی فیکٹری تھی جس میں ہونے والے دھماکےکے باعث عمارت گر گئی تھی،واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب گذشتہ شام مصری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صوبہ سوہاج (جنوبی مصر) کے علاقہ طہطہا میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 32 افراد ہلاک اور 125 دیگر زخمی ہوگئے تھے، درایں اثنا دوسری طرف مصر ، نہر سوئز میں ایک اور بحران سے دوچار ہے جو چار روز بعدبھی جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم عمران خان نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی حکومت کو کمزور
نومبر
خلیج فارس کی تمام عربی بندرگاہیں بند
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:خلیج فارس کے جنوبی عربی ممالک کی تمام بندرگاہیں بند ہونے
مئی
رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) رانا شمیم نے اپنا بیان حلفی عدالت میں
دسمبر
شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو اسٹیشن کا دورہ
?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح 7 بجے اسلام
اپریل
خیبرپختونخواہ: مزید شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
?️ 29 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخواہ میں مزید 6 اضلاع کے اسکول بند
مارچ
امریکا کا میزائل تجربہ ایک بار پھر ناکام
?️ 22 دسمبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ
دسمبر
بیٹیاں نہ ہونے کا بیان دینے پرکردار کشی کی گئی، بیٹوں کو بددعائیں دی گئیں، صاحبہ
?️ 7 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ صاحبہ کے مطابق انہیں بیٹیاں نہ ہونے پر
جون
حکومت نے پی آئی اے کی فروخت میں تاخیر پر عالمی بینک کو اعتماد میں لے لیا
?️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پہلے مرحلے میں ناکامی کے بعد حکومت نے
فروری