?️
سچ خبریں: مصری پارلیمنٹ کے نمائندے نے صیہونی حکومت کو رفح میں کی کسی بھی کارروائی کے خلاف خبردار کیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مصری پارلیمنٹ کے رکن اور صحافی مصطفی باکری نے رشیا ٹوڈے کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل مصری فوج کی طاقت سے بخوبی واقف ہے اور اگر وہ اپنی سرحدوں سے آگے بڑھے گا تو جنگ رفح میں نہیں بلکہ تل ابیب میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: مصر نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے موقف پر عرب اسلامی ممالک سے کیا کہا؟
باکری نے رشیا ٹوڈے ٹی وی کو دیے جانے والے انٹرویومیں تاکید کی کہ مصر کے پاس ایک طاقتور فوج ہے جو ہر کسی کو بھی روک سکتی ہے جو مصر کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی جرات کرتا ہے اور اسرائیل اس بات سے بخوبی واقف ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور مغرب کی جانب سے جنگ بندی کے لیے مداخلت مصر کے اقدامات کا نتیجہ ہے، جس نے مصر کی ریڈ لائنز کے حوالے سے اسرائیل کو واضح پیغامات دیے ہیں، اور امریکہ اچھی طرح جانتا ہے کہ مصری فوج کیا کر رہی ہے اور کیا کر سکتی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ بعض اسرائیلی انتہا پسندوں کی دھمکیاں، جیسے مصری فوج کے خلاف وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ اور وزارت دفاع سے منسوب رپورٹس اور فلسطینیوں کو صحرائے سینا بھیجنا لا جواب نہیں رہیں گی کیونکہ مصر کی سرحدیں ہمارے لیے ایک سرخ لکیر ہیں۔
باکری نے واضح کیا کہ مصری فوج اور اس کی طاقت کو کم نہ سمجھیں۔ ہماری فوج خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: مصر اور قطر کی اسرائیل کو بچانے کی سازش
آخر میں انہوں نے کہا کہ مصر جنگ کا خواہاں نہیں ہے اور معاملات کو بہت سمجھداری سے نمٹاتا ہے، لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو اکتوبر 1973 کی جنگ ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں زلزلے سے 200,000 افراد متاثر: ریڈ کراس
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: ریڈ کراس نے افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے ہونے
جون
صارفین سے جولائی میں استعمال شدہ بجلی پر 2.07 روپے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی درخواست
?️ 23 اگست 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم جولائی سے یکساں ٹیرف میں 26 فیصد
اگست
جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی
جولائی
انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
جولائی
تیونس کی النہضہ کے رہنما راشد الغنوشی جیل میں بھوک ہڑتال پر؛ وجہ؟
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:جیل میں ملکی سلامتی کے خلاف سازش نے تمام سول سیاسی
فروری
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 10 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح
مارچ
مقبوضہ کشمیر:بی جے پی کے دور حکومت میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ
?️ 1 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں
فروری
ہم شام کی وحدت، حاکمیت اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں:پاکستانی وزارت خارجہ
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:پاکستانی وزارت خارجہ نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے
دسمبر