?️
سچ خبریں:نیوز ذرائع نے بتایا کہ شام کے صوبہ دیر الزور کے مضافات میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں متعدد امریکی اور ان کے اتحادی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
شام میں المیادین چینل کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ رات شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں واشنگٹن سے وابستہ متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات دیر الزور کے مضافات میں عمر آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں متعدد امریکی اور ان کے اتحادی افواج بھی زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو الحسکہ کے جنوب میں واقع ایک اسپتال لے جایا گیا، ذرائع نے امریکی اور بین الاقوامی اتحاد کے زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں بتائے بغیر کہا کہ متعد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
درایں اثنا شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صوبہ الحسکہ میں امریکی حمایت یافتہ قسد ملیشا کے ایک کمانڈر سمیت کم از کم سات ارکان زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے عراق کے شام کے متعدد علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ ان ممالک کی حکومتیں اور عوام اس قبضہ کے شدید خلاف ہیں اور متعدد بار امریکہ کو فوجی انخلاکے بارے میں کہہ چکے ہیں تاہم امریکہ نے اب تک ان کی ایک نہیں سنی اور اس ممالک کے قدرتی ذخائر کو لوٹنے میں مصروف ہیں نیز یہاں کی عوامی تنطیموں کے خلاف آئے دن جارحانہ کاروائیاں کرتا رہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شوکاز نوٹس کا
جولائی
سپریم کورٹ کے از خود نوٹس سماعت کا احوال
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آزادانہ تفتیش کے معاملات میں مداخلت کے
مئی
100 دن میں غزہ کی پٹی میں صیہونی جرائم پر ایک نظر
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے صیہونی حکومت کی
جنوری
امریکی صحافی نے کن امریکی سینیٹرز کو پاگل کہا؟ اور کیوں؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایران پر حملہ کرنے کے
جنوری
اپوزیشن کو وزیر داخلہ کا انتباہ: قانون ہاتھ میں نہ لے
?️ 6 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو متنبہ کرتے
فروری
اسرائیل میں سماجی اور اقتصادی بحران
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: 7 اکتوبر کی جنگ تل ابیب کے لیے بھاری قیمت
دسمبر
ٹرمپ امریکی تاریخ کے بدترین صدر
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے کی گئی
فروری
برطانیہ پر شام میں خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث ہونے کا الزام
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک برطانوی انسانی حقوق گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ
اکتوبر