?️
سچ خبریں:مسجد اقصی پر 700 صیہونی آبادکاروں کے حملہ کے بعد مزاحمتی تحریک نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے بھی مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کے لئے ہائي الرٹ جاری کررکھا ہے، اطلاعات کے مطابق صہیونیوں نے بیت المقدس پر قبضہ کی سالگرہ کے موقع پر صہیونی پرچم لہرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ صہیونیوں کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قراردیا جارہا ہے۔
ادھر فلسطینیوں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کے اشتعال انگیز اقدام کا بھر پور مقابلہ کیا جائےگا، فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رکن محمد شلح نے مسجد الاقصی میں صہیونی پرچم گشائی کی تقریب کو اسرائيلی وزير اعظم نفتالی بینٹ کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل قراردیا ہے۔
ادھر صہیونیوں کے 1000 افراد پر مشتمل مختلف گروہوں نے مسجد الاقصی پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا، صہیونیوں کو اسرائیلی فوج کے 300 اہلکاروں کی حمایت بھی حاصل ہے، یاد رہے کہ صیہونی فوج اور حکمراں فلسطینی مجاہدین سے بار بار شکست کھانے کے کی وجہ اپنی عوام میں اعتماد کھو چکے ہیں جسے بحال کرنے کے لیے وہ طرح طرح کی اشتعال انگیز کاروائیاں کر رہے ہیں تاہم ابھی تک وہ اپنا کھویا ہوا وقار اور عوام کے درمیان اعتماد بحال کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا عرب میڈیا میں ردعمل
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایرانی فوج کی بڑی ڈرون مشقوں کے انعقاد کے ساتھ
اکتوبر
محمود عباس کیا کہتے ہیں غزہ کے بارے میں؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے بدھ کی شب اعلان کیا
نومبر
صہیونی میڈیا کی حزب اللہ کے ڈرون کے مقبوضہ فلسطین میں داخلے کی وسیع کوریج
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں 70 کلومیٹر تک اندر جاکر حزب اللہ کے
فروری
پی ٹی آئی کا احتجاج مؤخر کرنے کے بدلے عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ
?️ 14 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے تمام عہدیداروں سے
اکتوبر
چودھری پرویز الٰہی کی قانونی ٹیم سے مشاورت
?️ 30 جون 2022لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے قانونی ٹیم
جون
سابق سعودی عہدہ دار کا اس ملک کے بڑے اداروں کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزیر داخلہ کے سابق مشیر نے کہا کہ وزارت داخلہ
جولائی
معمولی رشوت کے ذریعہ اسرائیلی فوجی اڈے میں داخلہ ممکن:عبرانی میڈیا
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان میڈیا رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ چند ٹھیکیدار
نومبر
صیہونی دہشت گردی کو روکنے کے لیے عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کی میزبانی میں پاکستان کی سیاسی
اکتوبر