?️
سچ خبریں:صیہونی انتہا پسند گروہوں نے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرنے والے صیہونی آبادکاروں کو انعامات دیے ہیں۔
انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے، فلسطینیوں کی طرف سے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں قربانی کی رسم ادا کرنے والے آباد کاروں اور یہودی مذہبی رسم بگل بجانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند گروپوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور وہاں پر تلمودی مذہبی رسومات کی انجام دہی پر ایک آباد کار کو500 شیکل کی رقم بہ طور انعام گئی ہے جوامریکی کرنسی میں 140 ڈالر سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ انعامات یہودی آبادکاروں کی عید کپور کے موقعے پر17 اکتوبر تک جاری رہنے والی مذہبی تقریبات کے موقعے پر دیےجائیں گے۔
واضح رہے کہ آباد کار گروپ مسجد اقصیٰ کے مشرقی صحن میں ٹیلی فون کے ذریعے بگل بجانے کے بعد اب کھلے عام صور بگل بجانے کی کوشش کررہے ہیں،یاد رہے کہ حال ہی میں آباد کاروں نے باب رحمت قبرستان میں کئی بار جان بوجھ کر بگل بجایا اور اپنے حامیوں سے عبرانی نئے سال کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں بگل بجانے کے لیے اجتماعی تقریب کے انعقاد کے لیے اشتہارات جاری کیے۔


مشہور خبریں۔
ونزوئلا: پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ دہشت گردی ہے
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: ونزوئلا کی حکومت نے پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرین
اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 30 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ
اپریل
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو
مارچ
بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی ایک بار
اگست
وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا
جون
مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف جذبات کا پھیلاؤ
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں،
فروری
ٹرمپ زیلنسکی کو کیوں ہٹانا چاہتے ہیں؟
?️ 19 اکتوبر 2026سچ خبریں: ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کے صدر زیلنسکی پر مستعفی
اکتوبر
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے ساتھ کیا کیا؟ جسٹس اطہر من اللہ کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی
جون