?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجدالاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد الاقصیٰ میں پہنچے، رپورٹ کے مطابق یہ مجمع ایسی صورتحال میں مسجد الاقصی پہنچنے میں کامیاب ہوا جبکہ صیہونیوں نے آج جمعہ کی صبح سے ہی مسجد الاقصی کے اطراف میں سخت حفاظتی اقدامات کیے ہوئے تھے۔
یادرہے کہ سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود فلسطینی مسجد الاقصیٰ تک پہنچ گئے اور صہیونی ان کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہے، اس سلسلے میں قدس اسلامی اوقاف کی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار افراد نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔
یادرہے کہ صیہونی فوج کی سبزروشی اور حمایت سے صیہونی آبادکار آئے دن مسلمانوں کے قبلہ اول اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرنے نظر آتے ہیں، وہ مسجد الاقصی کے صحنوں پر یلغار کرتے ہیں اور اسلام مخالف نعرے بازی کرتے ہیں جبکہ فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک بارہا صیہونی حکومت کو انتباہ دے چکی ہے کہ وہ آبادکاروں کے اشتعال انگیز اقدامات کی حمایت کرنے کے بجائے انھیں لگام دے ورنہ نتائج کی خود ذمہ دار ہوگی۔
مشہور خبریں۔
خود ہارنے والے چلے اسرائیل کو بچانے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے لیے
دسمبر
رفح میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسمار
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی
جون
عمران خان کے جیل ٹرائل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 3 وکلا پر مشتمل کمیشن قائم
?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی
ستمبر
خیبرپختونخوا حکومت کا گندم اسٹوریج کی استعداد کو بڑھانے کا فیصلہ
?️ 24 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے پاسکو کی تحلیل کی صورت میں
ستمبر
12 ملین یوکرینی بے گھر ہو چکے ہیں: زیلینسکی
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ
جون
مغربی ممالک جان لیں کہ ہم جہاد اور شہادت کے علمبردار ہیں: سعودی شہزادے
?️ 19 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے تیل کی پیداوار کو کم کرنے
اکتوبر
ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے
اگست
عالمی معیشت پر یوکرین جنگ کے اثرات
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی نے
ستمبر