?️
سچ خبریں:چینی سینٹرل ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ صدر شی جن پنگ نے بدھ کے روز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک مجوزہ منصوبہ پیش کیا۔
چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اس ملک کے صدر نے محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں اس مجوزہ منصوبے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر مبنی ہونا چاہیے۔ 1967 کی سرحدوں پر مبنی خودمختاری اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت قرار دیا جائے۔
اس مجوزہ منصوبے کے دوسرے آرٹیکل کی وضاحت کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ دوسرےیہ کہ فلسطینی معیشت اور فلسطینی عوام کی روزی روٹی کی ضروریات کو پورا کیا جانا چاہیے اور اس دوران عالمی برادری کو فلسطین کے لیے اپنی امداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔
چین کے صدر نے مزید کہا کہ تیسرے مرحلے میں امن مذاکرات کے درست راستے پر چلنا چاہیے۔ القدس کے مقدس مقامات کی موجودہ تاریخی حیثیت کا احترام کیا جانا چاہیے، اشتعال انگیز اور انتہائی اقدامات اور بیانات کی ممانعت کی جانی چاہیے، فلسطین کے لیے زیادہ بااثر، طاقتور اور وسیع تر بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کرتے ہوئے امن مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات پیدا کیے جائیں۔
محمود عباس کا بیجنگ کا دورہ چین اور فلسطین کے درمیان سفارتی تعلقات کے آغاز کے 35 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوا ہے۔ اس دورے کے دوران محمود عباس نے شی جن پنگ سے ملاقات کی اور فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ دیگر علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
مشہور خبریں۔
یورپی یونین نے روس کے 26 افراد اورایک ادارے پر پابندیاں عائد کی
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان دمتری
مارچ
صیہونیوں کا سعودی عرب کے ساتھ دوستی کا خواب کیوں پورا نہیں ہوگا؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں نے اپنی رپورٹوں میں
اگست
خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے: شیخ رشید
?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے راولپنڈی میں تعلیم کے
اکتوبر
روزانہ 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جارہی ہیں: اسد عمر
?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی
جون
10 میں سے 9 امریکی ووٹرز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ
مئی
صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی
مئی
افغانستان سے متعلق فیصلے ہم سے پوچھ کر نہیں ہوئے: فواد چوہدری
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
اگست
شہید حاج قاسم سلیمانی نئی استقامتی حکمت عملیوں کے بانی تھے
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: دشمنوں کا قلع قمع کرنے والا ایک دور دراز
دسمبر