🗓️
سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی قطر کی نئی پیشکش کا اعلان کیا۔
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ قطر نے فلسطینی مزاحمت کاروں اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی قیدیوں کے بارے میں حماس کی پیشگی شرط
اس صیہونی چینل نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تجویز صیہونی حکومت کو قطری ثالثوں نے پیش کی ہے اور اس حکومت کی جنگی کونسل آج رات اس کا جائزہ لے گی۔
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کے قیام تک قیدیوں کا کوئی تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب صیہونی قیدیوں اور لاپتہ افراد کی کمیٹی نے اس حکومت کی جنگی کونسل سے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے معاہدے پر رضامند ہو جائے جو مزاحمت سے صیہونی قیدیوں کی رہائی کا باعث بنے۔
صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف 96 دن کی جنگ کے بعد بھی صیہونی قیدیوں کو مزاحمت سے رہا نہ کرنے کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں عدم اطمینان پیدا ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں: مکمل جنگ بندی سے قبل قیدیوں کے تبادلےکا کوئی امکان نہیں: اسامہ حمدان
صیہونی آباد کاروں نے کئی بار غزہ پر حملے میں نیتن یاہو کی پالیسیوں اور اقدامات کے خلاف احتجاج کیا ہے اور ان کی برطرفی اور مزاحمت کاروں کے زیر حراست صہیونی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کردیا، بی جے پی میں شدید کھلبلی
🗓️ 17 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے مسلم
مئی
مسئلہ فلسطین اردن کا پہلا مسئلہ ہے:بادشاہ اردن
🗓️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:اردن کے شاہ نے کہا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ
جنوری
برطانیہ پر اسرائیل کے جنگی جرائم میں حصہ لینے کا الزام
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیمیں یروشلم پر قابضین کو ہتھیاروں کی مسلسل
دسمبر
جمہوریت مخالف سازشی قوتیں اب تک سرگرم ہیں، مریم نواز
🗓️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب
مارچ
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی مسلسل جارحیت قابل قبول نہیں:قطر
🗓️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اتوار
اپریل
پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
🗓️ 2 مارچ 2022 (سچ خبریں)پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز
مارچ
حکومت کا سوشل میڈیا پر قابو پانے کیلئے سائبر کرائم قانون میں تبدیلیوں کا فیصلہ
🗓️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے
دسمبر
’کوئی ڈیڈ لاک نہیں‘، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات منگل تک ملتوی
🗓️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
اپریل