محمد بن سلمان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سر فہرست

بن سلمان

?️

سچ خبریں:انسانی حقوق کے مطالعہ کے ایک ادارے نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے نمایاں مجرم قرار دیا ہے۔
سعودی لیکس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے مطالعہ کے ایک انسٹی ٹیوٹ نے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کی اس خونریز جنگ پر مذمت کی ہے جو انھوں نے برسوں سے شروع کر رکھی ہے،ایک طنزیہ تقریب میں انسانی حقوق کی تنظیم ایکلیسیا نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو یمنی شہریوں کے خلاف انتہائی گھناؤنے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دو مجسموں سے نوازا۔،اس تقریب میں محمد بن سلمان کو یمنی جنگ میں سب سے نمایاں طور پرامن میں خلل ڈالنے والے، انسانی حقوق کے خلاف سب سے گھناؤنے جرائم کے مرتکب اور بچوں کے خلاف جرائم کرنے والے کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

واضح رہے کہ 2 نومبر کو قاہرہ انسٹی ٹیوٹ فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز نے یمنی جنگ میں سب سے نمایاں امن توڑنے والوں کے لیے مجسمہ ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا، یہ مجسمہ ان لوگوں کو دیا گیا جو جنگ کو جاری رکھتے ہیں، موت اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں اور امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالتے ہیں،ادارے نے زور دے کر کہا کہ اس مجسمے کا مقصد یمن کے خلاف عرب جارح اتحاد کی جنگ میں جاری تباہی کی طرف بین الاقوامی توجہ مبذول کرانا اوراس ملک کے خلاف جنگی جرائم میں متعدد ملوث افراد کو بے نقاب کرنا ہےجس کے تحت محمد بن سلمان کوجرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی نیزیمنی بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی دو زمروں میں ایک ایک مجسمہ ملا ۔

اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو یمن میں امن کو تباہ کرنے والوں میں سے ایک قرار دیا گیا ۔

 

مشہور خبریں۔

امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا: وزیراعظم

?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 3 روپے 38 پیسے مہنگا

?️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے

اسرائیلی نمائندوں کو برطانیہ کی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا گیا

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: برطانوی وزارت دفاع نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی

300000 صہیونیوں کی ذاتی معلومات ہیک

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کئی سیاحتی ویب سائٹس کو

سپریم کورٹ کی کاروائی مکمل فیصلہ محفوظ

?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے

41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم

?️ 25 جون 2024سچ خبریں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان

سفری ویزا کی چھوٹ کیلئے عراق، پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

?️ 6 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عراق نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے