🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ہاتھوں پکڑی جانے والی خاتون فلسطینی صحافی کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ اپنے ساتھیوں کے کیمرے کے سامنے اپنے بچوں کو دیکھ کر چیخ اٹھیں۔
آزادی صحافت کی حمایت میں صیہونی حکومت کے دعوؤں کے باوجود اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی صحافی لیمی غوشہ نے عدالت میں داخل ہوتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے کیمروں کے سامنے صیہونی حکومت کے ایک اور جرم کا انکشاف کیا، اس فلسطینی خاتون نے، جسے ہاتھوں اور پیروں میں زنجیروں کے ساتھ لے جایا جا رہا تھا، زور سے چلا کر کہا کہ مجھے اپنے بچے دیکھنے دو اور کیمروں کے سامنے یہ جملہ تین بار دہرایا۔
فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا کہ اس فلسطینی صحافی قیدی کے مقدمے کی سماعت قدس عدالت میں ہوگی، اس کلب کے مطابق اسرائیلی غاصب حکومت نے اس وقت تین خواتین صحافیوں سمیت 16 فلسطینی صحافیوں کو قید میں رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس خاتون فلسطینی رپورٹر کو 4 ستمبر (8 دن پہلے) کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون صہیونی فورسز نے ضبط کر لیا ،اس کی نظر بندی میں اب تک چار بار توسیع کی جا چکی ہے،وہ شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں "سعودی حکومت کا زوال” ہیش ٹیگ ٹرینڈ
🗓️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالفین نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر
فروری
ایف بی آئی کا امریکہ میں خانہ جنگی کا انتباہ
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی اور امریکی قومی سلامتی کے محکمے نے فلوریڈا
اگست
دوران چارجنگ فون کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
🗓️ 11 ستمبر 2021سیئول(سچ خبریں) دوران چارجنگ فون کا استعمال کتنا بہت خطرناک ثابت ہو
ستمبر
یورپ ہو یا ایشیا کوئی فرق نہیں پڑتا؛ انکل سام دوست دشمن کسی کے نہیں
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:صدر جزیرۂ تائیوان کے دورہ امریکہ اور اس جزیرے پر اسلحے
مارچ
روسی سفیر نے بھی عمران خان کی تصدیق کر دی ہے:اسد عمر
🗓️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
جون
مذہبی جماعت کے احتجاج پر وزیر داخلہ کا اہم بیان
🗓️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مذہبی سیاسی جماعت
اپریل
ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت میں کمی کے بجائے مزید اضافہ، فیس بک نے اہم قدم اٹھالیا
🗓️ 6 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت و
جون
امریکی عدالت کا سنٹرل بینک آف ایران کے خلاف 1.68 بلین امریکی ڈالر ہرجانے کا فیصلہ
🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی جج نے اپنے فیصلے میں سنٹرل بینک آف ایران
مارچ