متحدہ عرب امارات کے ذریعہ صیہونی حکومت کا مطالبہ مسترد

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کی جانب سے قطر کے بجائے غزہ کے رہائشیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کرنے پر مبنی درخواست مسترد کر دی۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل نےاپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ مئی میں غزہ کی پٹی میں ہونے والی سیف القدس لڑائی کے بعد، تل ابیب نے متحدہ عرب امارات سے قطر کے بجائے غزہ کی پٹی کو امداد بھیجنے کو کہا۔

صیہونی چینل نے کہا کہ سرکردہ صہیونی حکام متحدہ عرب امارات کو قطر کے بجائے غزہ کے لیے امداد بھیجنے کی پیشکش کرنے کے مقصد سے ابوظہبی گئے، تاہم اس ملک نے یہ ددعویٰ کرتے ہوئے کہ اس طرح امداد کا کچھ حصہ حماس کے رہنماؤں کو جائے گا، صیہونیوں کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

یادرہے کہ قطر کی جانب سے عالمی خوراک پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کے ذریعے غزہ کی پٹی کے تقریباً ایک لاکھ ضرورت مند خاندانوں کو نقد امداد فراہم کی جانی ہے جو امداد کے لیے ماہانہ درخواست دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مصر اور قطر کی نگرانی میں حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان مفاہمت طے پانے کے بعد سے صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں 30 ملین ڈالر کی قطری امداد کو داخل ہونے کی اجازت دی ہے جو براہ راست بن گوریون ہوائی اڈے سے داخل ہوتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم

🗓️ 30 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے 16 اپریل کو ہونے والے پنجاب کے

عرب دنیا تیار رہے

🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عرب امور کے ایک اہلکار نے منگل کے

فلسطین پر قبضہ پچھلی صدی میں کسی قوم کے خلاف سب سے بڑی جارحیت 

🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں کیوبا کے مستقل نمائندے پیڈرو لوئیس پیڈرسن کوئسٹا

ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان

🗓️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید

امید ہے کہ مصر یمن کے خلاف کسی بھی معاندانہ کارروائی سے باز رہے گا:یمنی عہدیدار

🗓️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں نائب وزیر خارجہ نے اپنے

امریکہ کا عرب ممالک کی فوج اور اسرائیل کے درمیان ہم آہنگی کے لیے ایک اڈہ قائم کرنے کا اعلان:المانیٹر

🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:تیل کی قیمتوں پر امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات

اپنے دفاع میں شہریوں کو ذبح کرنا جائز نہیں

🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر

🗓️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے