🗓️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی حکومت نے آج (منگل کو) ایک بیان جاری کرتے ہوئے پبلک سیکٹر کے لیے نئے ورکنگ سسٹم کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اس ملک میں کام کے دن ساڑھے 4 دن ہوں گے جن میں ہر ہفتے پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کا نصف دن شامل ہیں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہفتہ وار چھٹیوں میں تبدیلی کرکے انھیں جمعہ اور ہفتہ کے بجائے ہفتہ اور اتوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ یکم جنوری 2022 سے لاگو ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ وار کام کا نیا نظام خاندانی اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور ملازمین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا، خاص طور پر جبکہ ہفتے کے آخر پر ہونی والی چھٹیاں ڈھائی دن پر مشتمل ہوں گی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات خلیج فارس کا واحد عرب ملک ہے جس نے ہفتہ وار چھٹیوں کے لیے جمعہ اور ہفتے کے بجائے ہفتے اور اتوار کا انتخاب کیا ہے،اسی طرح متحدہ عرب امارات دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے دوسرے ممالک کے مقابلے میں ہفتے میں سب سے کم کام کرنے کا قانون بنایا ہے جہاں اس ملک کےسرکاری ملازمین ہفتے میں ساڑھے پانچ دن کے بجائے صرف ساڑھے چار دن ڈیوٹی پر جائیں گے ، اس کے علاوہ جمعہ کی چھٹی جو عام طور پر اسلامی ممالک میں رائج ہے ، کو ختم کر دیاہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ دوستی سے مایوس
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ
مئی
فلسطین کے بارے میں اسپین کی یورپی ممالک سے اپیل
🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے یورپی ممالک سے درخواست کی
جون
زلزلے سے ترکی کو 34 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان
🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے ترک محکمہ کے ڈائریکٹر ہمبرٹو لوپیز نے حالیہ
فروری
خطیب عرفہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی علامت تھے: انصار اللہ
🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک
جولائی
نیٹو نے چین کو یورپی سلامتی کے لیے منظم چیلنج قرار دیا
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو نے چین کو یورپی سلامتی
جون
الزیتون اسکول کے خلاف جنگی جرم کس کی سرپرستی ہوا؟ حماس کا بیان
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں صہیونی
ستمبر
ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ اور سنی کا تاریخی اتحاد
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: دنیا کی توجہ ابھی تک تہران اور بیروت میں صیہونی
اگست
صیہونی حکومت کے وفد کا دورہ بحرین
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے
جون