سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے بروز جمعہ اس ملک کے صدر خلیفہ بن زید آل نہیان کے انتقال کا اعلان کیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صدارتی امور کے ایک بیان کے مطابق ملک میں آج سے 40 دن کے لیے عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق اس دوران متحدہ عرب امارات کا جھنڈا نصف بلند رکھا جائے گا اور سرکاری ادارے اور محکمے بشمول نجی کمپنیاں 3 دن کے لیے بند رہیں گے۔
1948 میں پیدا ہونے والے شیخ خلیفہ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید بن سلطان کے بڑے بیٹے اور ولی عہد ہیں۔
74 سالہ شیخ خلیفہ بن زید 24 جنوری 2014 کو فالج کے حملے کے بعد سے میڈیا اور حکومت کی نظروں سے اوجھل ہو گئے تگے وہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر بنے تھے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال کے بعد اور آئین کے مطابق ان کے سوتیلے بھائیمحمد بن زاید جو ان کی غیر موجودگی میں ملکی امور کے انچارج تھے، کو ملک کا نیا صدر مقرر کیا جائے گا۔