?️
سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے لبنان میں توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کی آڑ میں منصوبہ جو نافذ کیا جا رہا ہے ،یہ صہیونی حکومت کی مرکزیت پر مرکوز ہے اور اس کے نفاذ سے مزاحمتی تحریک سے وابستہ ممالک کا امریکہ کے مغربی اتحادیوں اور صہیونی حکومت پر انحصار بڑھ جائے گا۔
لبنان کو توانائی کی کمی کی وجہ سےبنیادی سامان دیگر ضروریات زندگی کا بحران درپیش ہے ،ایسی صورتحال میں امریکہ ایک نجات دہندہ کے طور پر مصر اور اردن سے لبنان بجلی کی منتقلی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ لبنان کےمسائل کو حل کرتا نظر آتا ہے ،تاہم یہ اس منصوبے کی ظاہری شکل ہے جبکہ اس منصوبے کے پیچھے مزاحمتی تحریک کے خلاف ایک منصوبہ ہے جس کے نتیجہ امریکی اتحادیوں اور صہیونی حکومت پر لبنان کے معاشی انحصار کی شکل میں ظاہر ہوگا۔
واضح رہے کہ جو منصوبہ بائیڈن کی حکومت لبنان میں توانائی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ظاہر کرتی ہے وہ دو حصوں پر مشتمل ہے؛ پہلا حصہ اردن سے لبنان کے لیےبجلی کی خریداری سے متعلق ہے اور دوسرا حصہ بحیرہ احمر میں پائپ لائن کے ذریعے لبنان میں مصری گیس کی منتقلی سے متعلق ہےجس کا ایک اہم حصہ صہیونی حکومت کی طرف سے فراہم کیا جانا چاہیے۔
یادرہے کہ اگست 2021 میں لبنان میں امریکی سفیر ڈوروتی شیا نے لبنان کے صدر مشیل عون سے ملاقات کی تاکہ توانائی کے شعبے میں لبنان کی مدد کے امریکی ارادوں کا اعلان کیا جا سکے،انھوں نے مشیل عون کو بتایا کہ انھیں اردن سے شام کے ذریعے لبنان کو بجلی فراہم کرنےمیں مدد کا آرڈر ملا ہے۔
تاہم اب سوال یہ ہے کہ اردن ، جو خود بہت سے معاشی مسائل کی لپیٹ میں ہے ، لبنان کو فروخت کرنے کے لیے اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی کیسے پیدا کر سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
کن خبروں اور رپورٹوں کو سنسر کریں؟ صیہونی سنسر بورڈ پریشان
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: ایک صہیونی کالم نگار نے میڈیا اور سوشل سائٹس میں
مئی
سعودی ولی عہد پر ان کے بھائی کا قاتلانہ حملہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کے بھائی بندر بن سلمان نے شاہی گارڈ
فروری
مہاجرین کے بحران پر پیرس اور لندن میں کشیدگی
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: امیگریشن بحران پر لندن-پیرس کشیدگی کے بعد، فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ
نومبر
وزیر ریلوے نے اہم اعتراف کر لیا
?️ 9 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ
جون
جنگ میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے محاذ پر جنگ
ستمبر
نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:عدالتی نظام میں اصلاحات کے کابینہ کے منصوبے کا دفاع کرتے
جولائی
ایران کے صدر کے دورہ عراق کے فواید
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کے تین روزہ دورے میں ہمارے ملک کے صدر
ستمبر
الجولانی کے وزیر خارجہ علاقائی دورے کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:الجولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی، عرب ممالک کی حمایت
جنوری