?️
سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات کو معمول پر لانے مخالفت میں صہیونی حکومت کے نمائندے کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ایتھلیٹ عبداللہ مانیتو نے اپنا مؤقف بیان کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جب انہیں احساس ہوا کہ انہیں صہیونی حکومت کے نمائندے کا سامنا کرنا پڑے گا،واضح رہے کہ عبداللہ مانیتو اور ان کے کوچ محمد الغربی نے یہ جاننے کے بعد مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا کہ بلغاریہ میں ہونے والے عالمی مارشل آرٹس مقابلے کے لیے قرعہ اندازی میں انہیں صہیونی حکومت کےنمائندے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کی،یادرہے کہ پچھلے دنوں الجزائر اور سوڈان کے کھلاڑیوں نے اولمپکس کے دوران ایسا ہی کیا۔ سوڈانی جوڈوکا محمد عبدالرسول نے اسرائیلی نمائندے کا سامنا کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس سے دستبرداری اختیار کرلی جہاں تیسرے راؤنڈ میں سوڈانی جوڈوکا کو اسرائیلی جوڈوکا بوتبول طاهار کا سامنا کرنا پڑا لیکن بالآخر اس کا سامنا نہ کرنے کی وجہ سے مقابلہ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
یادرہے کہ اس سے پہلے مشہور الجزائرین جوڈوکا فتحی نورین نے صہیونی حکومت کے نمائندےسے مقابلہ کرنے سے انکار کر تے ہوئے مقابلے سے دستبردار ہو گئے، الجزائرین جوڈوکا فتحی نورین جو اس سے قبل فلسطینی عوام کی حمایت میں 2020 کی اولمپک مہم کے دوران صہیونی حکومت کے کھیلوں کے نمائندے کے ساتھ محاذ آرائی سے دستبردار ہو گئے تھے ، نے صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے فیصلے اور اپنے کوچ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے زور دیاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے صیہونیوں کے غصے کو بھڑکادیا ہےجبکہ ان دنوںمجھے اسلامی دنیا سے بے شمار حوصلہ افزائی پر مبنی کالیں موصول ہوئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
اوپن بیلٹ آرڈیننس ہوا جاری، بیلٹ پیپر قابل شناخت ہے
?️ 7 فروری 2021اسلام آ باد ( سچ خبریں ) سینیٹ الکشن کے لئے اوپن
فروری
دو بینک بند،ہمارا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے؛بائیڈن کا دعویٰ
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں دو بینکوں کے
مارچ
تین مہینوں میں بغداد میں ہونے والے تین بم دھماکوں کے پس پردہ حقائق
?️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:پیر کے روز صدر شہر میں ہونے والا دھماکا پچھلے تین
جولائی
غزہ کے خلاف صیہونی وحشی پن
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے فضائی حملوں اور طوفان
اکتوبر
کورونا ویکسین لگوانے والوں کو کرائے میں رعایت دیں گے: پی آئی اے
?️ 11 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کورونا ویکسین لگوانے
جون
مزاحمتی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں مزاحمتی محور نے حزب اللہ کے سیکرٹری
اکتوبر
ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیؐ 6 ستمبر کو ہوگی
?️ 24 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ ربیع الاوّل
اگست