🗓️
سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے ایک مشترکہ بیان میں خطے کے ممالک کے ساتھ صیہونی حکومت کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور اسے وسعت دینے کے لیے ایک علاقائی ڈھانچہ تشکیل دینے کے لیے امریکہ کے عزم پر زور دیا۔
اس بیان کے ردعمل میں تحریک الجبہت الدمقرطیہ برائے آزادی فلسطین ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اس بات پر زور دیا کہ اس بیان پر دستخط کرنا علاقائی جنگیں شروع کرنے کی براہ راست دعوت ہے۔
خبر رساں ایجنسی سپوتنک نے فلسطینی تحریک کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپیڈ اور بائیڈن کے بیان کا مقصد خطے کی اقوام کے مفادات کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ کردار کو تقویت دینا بھی ہے جو کہ تباہی، بربادی اور تخریب کاری کے راستے پر گامزن ہے۔ صیہونی اپنے دفاع کے بہانے خطے کے ممالک میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔
ڈیموکریٹک فرنٹ نے زور دے کر کہا، اس بیان سے ثابت ہوا کہ بائیڈن کا علاقائی منصوبہ خطے کے وسائل بالخصوص اس کی توانائی پر مکمل تسلط اور خطے کو علاقائی اور براعظمی جنگوں کی طرف گھسیٹنا ہے جو کہ صرف امریکی سامراجی مفادات کے عین مطابق ہے۔
اس تحریک نے خطے کو خون اور تباہی میں غرق کرنے کے امریکہ اور صیہونی حکومت کے منصوبوں اور اقدامات کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے خطے کی اقوام اور حکومتوں سے کہا کہ وہ اس بیان کو ناکام بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی ماہرین کا مشورہ؛ ایرانی دھمکی کو سنجیدگی سے لیں
🗓️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے ہفتے کی شام اپنی
مارچ
پاکستان بہت جلد علاقے کا لیڈر بنا جائے گا
🗓️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان70 کی
دسمبر
غزہ میں صرف چند گھنٹوں میں درجنوں شہید
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ دنوں کی طرح
اکتوبر
اسرائیلی کابینہ میں اختلاف کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے پیر کے روز اس بات
جنوری
پولیو کےخاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعظم
🗓️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
متحدہ عرب امارات اور یمن کے قدرتی ذخائرکی لوٹ
🗓️ 7 فروری 2022سچ خبریں: المعلم نیوز ویب سائٹ نےبتایا متحدہ عرب امارات فرانس کے
فروری
بجلی ایک دفعہ پھر مہنگی
🗓️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے ملک کے مختلف علاقوں کے صارفین
جولائی
لاکھوں یمنی بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں: یونیسیف
🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا ہے
مئی