?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں صیہونیوں کے ہاتھوں متعدد فلسطینیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے صیہونیوں سے امن سے جینے دینے کی اپیل کی ہے۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جینین کے جنوب میں واقع قباطیه قصبے پر غاصب صیہونیوں کے حملے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہونے والے 18 سالہ فلسطینی نوجوان عبد الہادی فخری کی شہادت پر ہم فلسطینی قوم اور امت اسلامیہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اس بیان میں فلسطینیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صیہونیوں سے امن حاصل کرنے کے لیے قابضین کے پیروں تلے زمین ہلا دیں، جہاد اسلامی نے کہا کہ یہ فسطائی قتل عام اور مغربی کنارے میں پانچ فلسطینیوں کی شہادت، میدان میں فلسطینی مجاہدین کے اتحاد کا سبب بنی ہے کہ وہ غاصب قابضین کے خلاف رد عمل ظاہر کریں اور ان کے دہشت گردانہ اقدامات کو روکیں
جہا اسلامی نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی استقامت مزاحمتی انتفاضہ کا باعث بنےگی،اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں ، اس حکومت کے استحکام کو متزلزل کریں اور صیہونیوں کو ہماری مبارک سرزمین میں امن و چین کے ساتھ جینے کی اجازت نہ دیں۔
یاد رہے کہ صیہونی فوجی حکام میں سے ایک ایویو کوخاوی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے قیدیوں کو حماس سے واپس لیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیف القدس کے آپریشن کے بعد سے غزہ کے ساتھ ڈیٹرنس قائم ہو گیا ہے اور غزہ سے داغے جانے والے اور بھیجے جانے والے ہر راکٹ یا آگ لگانے والے غبارے کا جواب دیا جائے گا،کوخاوی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مغربی کنارے میں 400 حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پہلگام حملے کے بعد بھارتی اور پاکستانی رہنماؤں کی لفظی جنگ جاری
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام
اپریل
حزب اللہ کے ڈرونز کیسے صیہونی قابضین کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے؟
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے جدید اور ترقی پذیر ڈرونز جو اکثر
ستمبر
فرانس بڑے پیمانے پر ہڑتالوں کی تیاری میں
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فرانس میں ٹرین کے مسافروں کو نئی ہڑتالوں اور اس کے
جنوری
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر
مئی
مجھے 3 سال تک خاموش بیٹھنے کی ڈیل آفر ہوئی، عمران خان
?️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے
فروری
بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون گرفتار
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ
مئی
شمالی عراق میں داعش کے آٹھ رہنما ہلاک
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے منگل کے روز شمالی
جون
سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی ایندھن کے جہاز کو قبضے میں لے لیا
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: یمنی آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا
جون