فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار؛عالمی ادارۂ صحت کی زبانی

فلسطینی

?️

سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر فلسطینی پناہ گزینوں میں متعدی بیماریوں کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی پٹی میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں میں متعدی بیماریاں پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیا۔

اس تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں بڑی تعداد میں فلسطینی پناہ گزینوں کی نقل و حرکت اور اس حقیقت کے باعث کہ ان میں سے بعض خاندانوں کو اپنی رہائش گاہیں چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے جبکہ مراکز صحت کے غیر فعال ہونے سے وبائی امراض کے پھیلنے کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت اور غزہ میں جنگی جرائم

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ تقریباً 180000 افراد سانس کے نظام کی سوزش میں مبتلا ہیں، اور فلسطینی پناہ گزینوں، خاص طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں اسہال کے 136000 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 5 ہزار 330 افراد چیچک 42 ہزار 700 افراد کو نزلہ زکام سمیت جلد کے امراض اور 4 ہزار 683 افراد شدید یرقان میں مبتلا ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے اعلان کے مطابق اس پٹی کا صحت کا نظام درہم برہم ہونے اور زیادہ تر ادویات کی کمی کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں مریضوں کا علاج کرنا بہت مشکل ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے آپریشنز کے ڈائریکٹر نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں ہم ہر روز پناہ گزینوں میں خوراک اور پانی کی تلاش نیز بقا کی جدوجہد دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شمالی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی قابضین کی نئی جارحیت

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مزید مدد کی ضرورت ہے اور جو واحد امید باقی رہ گئی ہے وہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ہے۔

اقوام متحدہ کے اس اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی تباہ کن بھوک کا شکار ہے اور اس پٹی کی 40 فیصد آبادی کو قحط کا خطرہ ہے۔

مشہور خبریں۔

اماراتی عہدیدار کو صیہونی حکومت کے ساتھ گرمجوشی کے تعلقات پر فخر

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ابوظہبی سرمایہ کاری کے دفتر کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات

مشرقی خان یونس پر صیہونی بمباری/غزہ کے 3 ہسپتالوں کی خطرناک صورتحال

?️ 17 نومبر 2023 سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے صہیونی فوج کے حملوں کے

بائیڈن تاریک مستقبل والا بوڑھا: شمالی کوریا

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ

کینسر کے بڑھنے کی وجہ پانی ہو سکتا ہے

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب

پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

?️ 21 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں جاری بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز

سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی شرط

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے مسئلہ فلسطین

بائیڈن امریکہ میں ہتھیار فروخت کرنے کی پالیسی کو محدود کرنے سے قاصر:فرانسیسی اخبار

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کے اخبار کے ذریعے کرائے گئے سروے کے نتائج سے

بلوچستان میں ماہ رنگ بلوچ زیر حراست، پولیس

?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک پاکستانی پولیس اہلکار نے خبر رساں ادار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے