?️
سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد اپنی وصیت لکھی۔
شہاب نیوز ایجسنی کی ویب سائٹ کے مطابق، فلسطین قیدیوں کے نگراں کلب نے کہا ہے کہ کہ جہاد اسلامی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک خضر عدنان جو صیہونی جیل میں ہیں، نے مسلسل 58 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد وصیت لکھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں صہیونیوں کے ہاتھوں بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیے جانے اور بھوک ہڑتال کرکے انہیں کو اپنی رہائی کے مجبور کرنے والے شیخ خضر عدنان کی وصیت کے کچھ حصےدرج ذیل ہیں:
– کیونکہ میں شہادت کے قریب پہنچ چکا ہوں لہذا اپنی وصیت لکھنا میرا حق ہے، میں یہ الفاظ ایسی حالت میں لکھ رہا ہوں کہ میرے جسم کی چربی اور گوشت پگھل چکا ہے، میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور میری جسمانی قوت ختم ہوگئی ہے۔
– میری شریک حیات! میں تمہیں اور اپنے بچوں کو خدا سے ڈرنے کی نصیحت کرتا ہوں اور اس کی مضبوط رسی کو پکڑے رہنے نیز اس کے فضل و کرم کی امید کرنے کی وصیت کرتا ہوں، سچ بولنا اور رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، نماز اور زکوٰۃ ادا کرنا اور خدا اور اس کے حقوق کا احترام کرنا نیز یہ یاد رکھنا کہ فلسطین کا بہترین گھر شہداء کا گھر ہے۔
– میرے خاندان والو! میں آپ لوگوں سلام اور محبت کے ساتھ یہ وصیت کرتا ہوں اور مجھے اللہ کی رحمت پر بھروسہ ہے، خدا اور اس کے وعدے اس کے بندوں کے قریب ہیں ،غاصبوں کے ہاتھوں کچھ بھی ہو جائے آپ کو مایوس نہیں ہونا چاہیے، خدا کی فتح و نصرت قریب ہے، تمام شہداء کے اہل خانہ ، قیدیوں، آزادی ہونے والوں اور انقلابیوں کو میرا سلام کہیے گا۔


مشہور خبریں۔
خواتین، بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیر دفاع
?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان
فروری
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں اس بار باتوں سے کام نہیں چلے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:قائد انقلاب ایران آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے ایٹمی
فروری
ٹرمپ مسلح افواج کے سربراہ نہیں بلکہ ڈاکوؤں کے سردار ہیں:معروف امریکی تجزیہ کار
?️ 4 جون 2026سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار تھامس فریڈمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو
جون
افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں نظر انداز
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی
اکتوبر
اسرائیل خطے کے ممالک کو کیوں اکساتا ہے ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں صیہونی
اکتوبر
امریکی دباؤ کے باوجود بھارت کا چین اور روس سے تعلقات بڑھانے کا فیصلہ
?️ 22 ستمبر 2025امریکی دباؤ کے باوجود بھارت کا چین اور روس سے تعلقات بڑھانے
ستمبر
تل ابیب کا جوا اور وقت ختم ہوا
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی
دسمبر
کیا فرانس یوکرین میں فوج بھیجے گا؟میکرون کی زبانی
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں
مارچ