?️
سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے چار فلسطینی قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے زور دیاکہ یہ دکھ کا مقام نہیں ہےبلکہ فخر کی بات ہے ، ان ہیروز نے تاریخ میں ایک بڑی فتح حاصل کی ہے۔
ممتاز عرب تجزیہ کار اور رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے گذشتہ ہفتے صہیونی جیل سے فرار ہونے والے چار فلسطینی قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کالم میں لکھا کہ میں ان چھ بہادر قیدیوں میں سے چار کی گرفتاری کی خبروں کی پیروی کر رہا ہوں جو ایک بڑے فرار آپریشن کے دوران اسرائیلی جیل سے باہر آئے اور ان کے اس اقدام میں استعمال ہونے والی درستگی ، جرات اور بہادری کی وجہ سے تاریخ انھیں ہمیشہ یاد رکھے گی، قابض صہیونی حکومت کے خلاف دماغوں کی جنگ میں فلسطینی قیدیوں کے لیے یہ آپریشن ایک بڑی فتح تھی جو دنیا کا سب سے خاص اور تجربہ کار سکیورٹی ادارہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔
عطوان نے لکھا کہ مقبوضہ فلسطین ایک چھوٹا ملک ہے جس کا رقبہ 27009 مربع کلو میٹر سے کم ہے اور آبادی سے بھری زمین بغیر جنگلوں اور مٹی کے پہاڑوں مشتمل ہے، یہ ملک ایک نسل پرست دشمن کے قبضے میں ہے جس کی قتل ، تشدد اور جبر کی طویل تاریخ ہے ، اس کے باوجود مقبوضہ فلسطین میں مجاہد مردوں اور عورتوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
ان وجوہات کی بنا پر چھ فلسطینی ہیروز کے لیے جاسوسوں اور کرائے کے فوجیوں سے بھری اس سرزمین میں طویل عرصے تک چھپنا مشکل تھا،یقینا یہ کرائے کے فوجی قابض حکومت کی سکیورٹی فورسز نہیں ہیں بلکہ رابطہ کار عناصر ہیں جن کا مقصد قابض حکومت اور صہیونی آباد کاروں کی حمایت کرنا اور ان کی سلامتی اور فلاح و بہبود کا تحفظ کرنا ہے۔
اس کے علاوہ قابض صہیونی حکومت کی افواج نے قیدیوں کے فرار کے بعد 261 چوکیاں قائم کیں اور اپنی افواج کے درمیان ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا نیز اپنے تمام جاسوسوں کو لگایا گیا کہ وہ اس حکومت کی عظیم شکست اور چکنا چور ہونے والیساکھ کو جتنی جلدی ممکن ہو تکلیف دہ نفسیاتی دھچکے سے بچانےکے لیےان قیدوں کو مقبوضہ علاقوں سے باہر نہ نکلنے دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
شدید برف باری کے دوران ضلع کرم میں پاک فوج کی فوری ریلیف کارروائیاں
?️ 24 جنوری 2026پاراچنار (سچ خبریں) شدید برف باری کے باعث ضلع کرم میں صورتحال
جنوری
الازہر کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی مذمت
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: مصر کی جامعہ الازہر نے فلسطینی عوام کو ان کی
فروری
9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے، وکیل عمران خان
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں
فروری
وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر
اپریل
’پاکستان میں آن لائن نگرانی سخت لیکن ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کا کوئی نظام موجود نہیں‘
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: 28 نومبر 2024ء کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی
دسمبر
شہباز شریف کا خیبر پختوانخوا کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان
?️ 31 اگست 2022خیبر پختوانخوا : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختوانخوا کے
اگست
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے
نومبر
برطانوی وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے چیف آف
ستمبر