?️
سچ خبریں:فرانسیسی صدر کو مظاہرین میں سے ایک کے ہاتھوں تھپڑ مارے جانے کی تصاویر میڈیا میں شائع ہوئی ہیں۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اتوار کو ایک خاتون نے تھپڑ رسید کیا ،میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ میکرون سڑک پر ایک خاتون سے بات کر رہے تھے جب اس نے انہیں تھپڑ مارا۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ تھپڑ ان کی پالیسیوں کے خلاف لوگوں کے احتجاج کی علامت ہے، یہ واقعہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیش آیا، اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ آج ایمانوئل میکرون کے پیرس کے ایک محلے کے دورے کے دوران مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون نے ان کے منہ پر تھپڑ مارا جسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس شہر میں کل بروز ہفتہ اس ملک کی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف عوامی تحریک کے آغاز کی چوتھی برسی کے موقع پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیلی واسکٹوں کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں مظاہرین نے شرکت کی، یاد رہے کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور امیروں کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پیلی واسکٹ احتجاجی تحریک 17 نومبر 2018 کو شروع ہوئی،تاہم لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے مطالبات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں میں فرانسیسی پارلیمنٹ نے "تخریب مخالف” بل کی منظوری دی تھی، جس کا مسودہ مظاہرین کے تباہ کن اقدامات کے ساتھ مقابلے کو تیز کرنے کے کے لیے تیار کیا گیا تھا، تاہم اس قانون کو فرانس کی آئینی کونسل نے مسترد کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ پیلی واسکٹ والوں کا خیال ہے کہ میکرون کی حکومت کی طرف سے اس بل کی پیش کش ان کی آمرانہ روح کو ظاہر کرتی ہے، اس لیے یہ لوگ ان کا استعفیٰ چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
چین سے اسٹیٹ بینک کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
مارچ
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان، بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کرلیا
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے گزشتہ روز
مئی
اسرائیلی کابینہ میں اختلاف کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے پیر کے روز اس بات
جنوری
پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ ہوں گے کامیاب، شبلی فراز
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے
فروری
پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ
اگست
امیر قطر کے دورہ عراق پر کیا ہوا؟
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے کچھ حصوں
جون
ہماری فوجی صلاحیت بہت سے عرب ممالک سے برتر ہے: انصاراللہ
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین
جون
بلاول بھٹو کی امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں
?️ 26 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے
ستمبر