?️
سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان جو غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے سفارتی اقدامات کرنے کے لیے نیویارک میں ہیں، نے اس پٹی میں عارضی جنگ بندی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور امریکی اداکارہ کی غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال
بن فرحان نے مزید کہا کہ غزہ میں امداد کی آمد کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہیں ہوا ہے،غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ بین الاقوامی سطح پر بڑھتا جا رہا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ میں قتل و غارت اور محاصرہ ختم کروانا چاہیے اور غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنی چاہیے۔
یاد ہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران غزہ کی صورتحال کے بارے میں اعلان کیا کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم ہونی چاہیے۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں موجودہ عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہونا چاہیے اور غزہ کے عوام کا قتل عام بند ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت میں اسکاٹ لینڈ میں لوگ سڑکوں پر
المالکی نے مزید کہا کہ غزہ کے باشندوں کو اپنی رہائش گاہوں پر واپس جانے اور اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے،ہمیں بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہماری قوم کو مار رہا ہے اس لیے اسے اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں ، استثنیٰ ختم ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک سے بھیک مانگنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے
?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اکتوبر
افغانستان کے حالات پر گہری نظر ہے: فواد چوہدری
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
اگست
حکومتی اخراجات کم کر رہے ہیں، وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کر دی گئیں، وزیر خزانہ
?️ 7 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جنوری
بائیڈن کے اپنے بیٹے کو معاف کرنے پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن
دسمبر
کیا صیہونی حزب اللہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: میدانی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ شمالی محاذ پر حزب
ستمبر
چاغی میں جاسوسی ڈرون طیارہ پکڑا گیا
?️ 21 نومبر 2021چاغی (سچ خبریں) ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق ڈرون طیارہ نوکنڈی کے
نومبر
افغانستان میں زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 زخمی
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر برائے قدرتی آفات شرف الدین
جون
امریکہ کے ہاتھوں بحیرہ احمر میں ماحولیاتی سانحہ
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی وزارت زراعت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ
اپریل