?️
سچ خبریں: یمن اپنی اصل موقف پر قائم ہے کہ وہ غزہ کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے اندر عملیات اور صہیونی ریاست کے خلاف بحری و فضائی محاصرے کو جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ یمنی وزیر خارجہ جمال عامر نے جولائی کے مہینے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے گئے ایک خط میں اپنے ملک کے اس عزم کی تصدیق کی۔
خط میں یمن کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کے 8 جولائی کے بیان کا حوالہ دیا گیا، جس میں یمن نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں، بشمول بین الاقوامی اہمیت کے حامل آبی گذرگاہوں میں بحری نقل و حرکت کی آزادی، پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
خط میں واضح کیا گیا کہ یمن کا عزم بین الاقوامی بحری نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنانا ہے، جو تمام ممالک اور فریقوں پر لاگو ہوتا ہے—سوائے صہیونی ریاست اور ان فریقوں کے جو اس ریاست کو لاجسٹک، فوجی اور معاشی مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ مدد براہ راست یا بالواسطہ طور پر غزہ کے خلاف صہیونیوں کے وحشیانہ جرائم اور جارحیت میں معاون ہے۔
یمنی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخواستہ نقصان سے بچنے کے لیے، یمن نے ایک ہیومینٹیرین آپریشنل کوآرڈینیشن سینٹر قائم کیا ہے، جو بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کے ساتھ موثر اور شفاف ہم آہنگی کو یقینی بنائے گا۔ اس اقدام کا مقصد غیر ضروری تناؤ سے گریز اور ان جہازوں کے محفوظ گذر کو یقینی بنانا ہے جو صہیونی ریاست کی غزہ پر جارحیت کی حمایت میں ملوث نہیں ہیں۔
خط میں متنبہ کیا گیا کہ یمن تمام تجارتی جہازوں اور شپنگ کمپنیوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ یمنی مسلح افواج کے احکامات کی پابندی کریں۔ ان ہدایات کو نظر انداز کرنے والوں کو ممکنہ نتائج کی مکمل ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔
صنعا حکومت نے تمام سرکاری و نجی اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صہیونی اشغالی ریاست سے منسلک اثاثوں اور مفادات کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون یا معاملت سے گریز کریں، تاکہ غزہ پر اس ریاست کی جاری جارحیت کے خطرات سے بچا جا سکے۔ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ یمنی مسلح افواج دن بہ دن زیادہ منظم اور طاقتور ہو رہی ہیں اور وہ غزہ کے خلاف صہیونی ریاست کی وحشیانہ کارروائیوں کو روکنے اور اس پٹی کے محاصرے کو ختم کرنے کے لیے اپنی درست اور ہدف بنائے گئے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔
اختتام پر، یمنی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ صہیونی ریاست کی جاری جارحیت خطے اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ ہم اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی مکمل ذمہ داری اٹھائیں اور صہیونی جارحیت کو روکنے، غزہ میں فوری امداد کی رسائی کو یقینی بنانے اور فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
اخوانی حکومت، شام میں صیہونی ریاست کے لیے ایک بڑا خطرہ
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: نور انسٹی ٹیوٹ آف تھنک ٹینکرز میں "صیہونی ریاست اور ترکی
مئی
پاکستان اور ایران نے ایک اور بارڈر پوئنٹ کا افتتاح کیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مند رَگ
اپریل
کیا حماس اسرائیل کو شکست دے دے گی؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کا
مارچ
عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
فروری
افغانستان کی زمین پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے، جان اچکزئی
?️ 11 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے
دسمبر
یورپی یونین نے روس کے 26 افراد اورایک ادارے پر پابندیاں عائد کی
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان دمتری
مارچ
عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی
دسمبر