?️
سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا کہ صیہونی قوتوں کو مزاحمت کی شدید جھڑپوں نے پسپائی اختیار کرنے اور اپنا رخ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مزاحمتی قوتیں صیہونی ٹینکوں اور بکٹر بند گاڑیوں کو تباہ کر رہی ہیں، کہا کہ یہ تنازعہ غیر مساوی ہے لیکن اس نے خطے کی سب سے طاقتور قوت کو خوف زدہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کی شام اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں آج کی جھڑپوں کے دوران مزید 5 فوجیوں کو کھو دیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع نے تسلیم کیا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 4 کمانڈوز اور پیرا ٹروپرز تھے جو سرنگ کے دھماکے سے ہلاک ہوئے، اور ایک افسر اور 4 فوجی شدید زخمی ہوئے۔
القسام کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بچوں کا قتل اور اسپتالوں پر بمباری اس جنگ میں دشمن کی واحد کامیابی ہے اور واضح کیا: فوری اور آسان انتقام صرف داخلی محاذ کی تسلی حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے اس جنگ میں 160 سے زائد صیہونی فوجی گاڑیوں کی تباہی کی ریکارڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مزاحمتی قوتوں کی قربانی فتح کا پیش خیمہ ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا
مئی
مغربی کنارے کے حالات 2005 کے بعد سے سب سے زیادہ خطرناک:صیہونی فوجی عہدہ دار
?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوج کے جوائنٹ اسٹاف کے سابق سربراہ نے خبردار کیا
اکتوبر
آسٹریا کی نئی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: آسٹریا کی انتہائی فریڈم پارٹی اور اس دراز کی پیپلز
مارچ
یوکرین جنگ خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے:یورپی یونین
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
اب ہماری فتح کی امیدین ختم ہو گئیں ہیں : صیہونی تجزیہ کار
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: مشہور اسرائیلی تجزیہ کار نہم برنیا نے زور دے کر
اپریل
صہیونی میڈیا کی 8 نفسیاتی و اطلاعاتی جنگی چالیں؛ ایران پر حملے کے پس پردہ پروپیگنڈا مشینری
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران پر صہیونی حملے کے ساتھ ہی اسرائیلی میڈیا نے
جون
میں استعفیٰ نہیں دوں گا: برطانوی وزیراعظم کا کابینہ سے خطاب
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: کابینہ کے وزراء کے بڑے پیمانے پر استعفوں کے بعد
جولائی
اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے صہیونی نمائندے کو کیا کہا؟
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: آج ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے
مئی