?️
غزہ میں ۲۵۱ صحافیوں کی شہادت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے:حماس
فلسطینی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران ۲۵۱ صحافی شہید کیے گئے ہیں، جو ایک سنگین جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین، معاہدوں اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
قدس پریس کے مطابق، حماس نے عالمی یومِ یکجہتی با فلسطینی صحافیان کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض فوج کی یہ درندگی کبھی فراموش نہیں کی جائے گی اور نہ ہی یہ حقیقت چھپائی جا سکتی ہے کہ غزہ میں میڈیا کارکنان کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ بطور حامی، اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے اور گزشتہ ۲۳ ماہ کے دوران فلسطینی عوام اور صحافیوں کے خلاف ہونے والی یہ کارروائیاں اسرائیلی پروپیگنڈے کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہیں۔ صہیونی جھوٹ اور فریب پائدار نہیں رہ سکے اور دنیا بھر میں فلسطینی عوام کی جدوجہد برحق ثابت ہو رہی ہے۔
حماس نے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کو مزید اجاگر کریں اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا دفاع جاری رکھیں۔
اسی طرح عالمی صحافتی تنظیموں اور یونینز سے اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ بین الاقوامی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت مل سکے اور حقائق براہِ راست دنیا تک پہنچ سکیں۔
حماس نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے بھی کہا کہ وہ ان جرائم کی سخت مذمت کریں اور اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات عالمی عدالتوں میں چلائے جائیں۔
آخر میں حماس نے شہید صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اُن میڈیا کارکنان کی کوششوں کو سراہا جو بدترین حالات کے باوجود اسرائیلی جرائم کو دنیا تک پہنچانے میں اپنی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
غزہ کی پٹی میں الزیتون کی تازہ ترین خبر
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ کے 138ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں،
فروری
القدس آپریشن کے حوالے سے ترکی اور متحدہ عرب امارات کا موقف غدارانہ تھا:جہاد اسلامی
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے میڈیا افسر نے القدس میں
جنوری
حزب اللہ صہیونیوں کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے کل کے
ستمبر
306 یمنی قیدیوں کی رہائی کے بعد صنعاء آمد
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یمن اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے قیدیوں کے تبادلے
اپریل
اسرائیل مزاحمتی تحریک کے محاصرے میں
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے تمام
ستمبر
صیہونی سعودی تعلقات بحال کرنے کا موقع ہاتھ سے جار ہا ہے:امریکی سنیٹر
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن سنیٹر لنڈسے گراہم نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں
اپریل
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ختم
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں
اگست