?️
سچ خبریں: صیہونی صحافی نے غزہ کی پٹی کے خطرناک ترین علاقوں میں سے ایک میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کی خبر دی ہے۔
والہ عبرانی نیوز سائٹ کے فوجی نمائندے امیر بو خبوط نے لکھا ہے کہ غزہ شہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ علاقہ تل ابیب کے لیے مشرق وسطیٰ کے خطرناک ترین علاقوں میں سے ایک ہے کیونکہ صیہونی فوج کو اس علاقے میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کی عسکری شاخ عزالدین قسام کی بٹالین کی سرنگوں، راکٹوں، کنوؤں اور بارودی سرنگوں کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی غزہ میں فلسطینیوں اور جارحیت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی
الجزیرہ کے ذریعہ عربی میں ترجمہ کی جانے والے اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ الشجاعیہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران صہیونی افواج کے ساتھ رہنے والے بخبوت نے کہا کہ ہم جب علاقے میں داخل ہوئے تو سخت حیر ہوئی جب صہیونی افواج کی 188ویں آرمی بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر کیپٹن عدید نے اپنی فورسز کو بتایا کہ فلسطینی مسلح عناصر ممکنہ طور پر ان علاقوں میں کھودے گئے کنوؤں اور سرنگوں کو استعمال کریں گے اور صیہونیوں کے اندازے کے مطابق ان میں سے بہت سی سرنگیں اس علاقے میں ہیں۔
ہائی الرٹ
بخبوط نے اس آپریشن کے بارے میں جمعہ کو شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ٹینکوں اور عمارتوں کے درمیان بریگیڈ کے نائب نے جب کہ وہ صیہونی فوجی دستوں کے گھیرے میں تھے اور پوری طرح چوکس تھے، کہا: آپ نہیں جانتے کہ مسلح گروہ یا مسلح ڈرون کون سے علاقے سے آتے ہوئے نظر آئیں گے،اس علاقے میں اینٹی آرمر میزائل اور راکٹ اور خودکش بمبار سب موجود ہیں۔
اس عسکری تجزیہ نگار نے صیہونی فوجیوں میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے جو علاقے کے حالات سے بخوبی واقف ہے، لکھا ہے کہ حماس کی افواج کی ایک بہت مضبوط یونٹ الشجاعیہ میں موجود ہے جو کہ ان کی سب سے طاقتور بٹالین میں سے ایک ہے اور یہ صیہونی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا۔
اس صیہونی فوجی رپورٹر نے سنہ 2014 کی جنگ میں الشجاعیہ آپریشن میں گولانی کے خصوصی بریگیڈ کی عبرتناک شکست کی طرف اشارہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تل ابیب نے اس وقت اس شکست کی بھاری قیمت ادا کی تھی۔
مزید پڑھیں: غزہ میں صیہونیوں کا بڑھتا فوجی جانی نقصان
الشجاعیہ صیہونی حکومت کے لیے مشکل ترین علاقوں میں سے ایک ہے ،صہیونی فوجی شاول آرون کو بھی فلسطینی فورسز نے اسی علاقے میں یرغمال بنایا تھا، القسام بٹالین نے الشجاعیہ کے علاقے میں دو صیہونی فوجیوں کو ان کے سنائپرز کی گولیوں سے ہلاک اور 72 گھنٹوں میں 79 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا زمینی سرحدیں کھینچنے کے لیے دباؤ
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:لبنانی صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت میں لبنانی
ستمبر
جرمن، حکمراں جماعت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن نہیں!
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: ARD-DeutschlandTREND سروے کے نتائج کے مطابق اس ملک کا ایک
جولائی
صیہونی پولیس کو مشکلات کا سامنا
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی پولیس کے سرکردہ اہلکاروں
اگست
سینے میں بہت راز دفن ہیں لیکن یہ وقت مناسب نہیں، عثمان بزدار کا پرویز الہٰی کے بیان پر ردعمل
?️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما
دسمبر
یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ مرتضی وہاب
?️ 23 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ یہ
اکتوبر
سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی، مریم نواز
?️ 5 مارچ 2021لاہور{سچ خبریں} مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا
مارچ
اسحاق ڈار 23 سے 24 اگست بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کریں گے
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23
اگست
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کا
مئی