غزہ میں سردی سے جم جانے والے بچوں کے بارے میں یونیسف کا مطالبہ

غزہ میں سردی سے جم جانے والے بچوں کے بارے میں یونیسف کا مطالبہ

?️

سچ خبریں:یونیسف نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی بچوں تک امداد کی فراہمی میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سردی سے مزید بچوں کی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ممالک جہاں انسانی حقوق اور لبرل اقدار کے تحفظ کا دعویٰ کرتے ہوئے نئے سال کا جشن منا رہے ہیں، وہیں صیہونی ریاست 2000 پاؤنڈ وزنی بم غزہ کے عوام پر گرا کر فلسطینی بچوں کو تحفے دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی میڈیا کی غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں نئی تفصیلات

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے ایک بیان میں فلسطینی بچوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔

یونیسف نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا کہ حالیہ دنوں میں غزہ میں 7 نوزائیدہ بچے شدید سردی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ادارے نے مزید کہا کہ گرم کپڑوں اور کمبلوں کی تقسیم کے باوجود جنگ زدہ عوام کی ضروریات ہماری صلاحیتوں سے کہیں زیادہ ہیں۔

یونیسف نے ایک نوزائیدہ بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا: سیلا، ایک نوزائیدہ بچی، غزہ میں مہاجرین کے کیمپ میں سردی کی شدت کے باعث انتقال کر گئی۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی کے معاہدے میں کون رکاوٹ پیدا کر رہا ہے؟ حماس

واضح رہے کہ وہ ان سات بچوں میں سے ایک ہے جو حالیہ دنوں میں سردی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یونیسف نے اپیل کی کہ بچوں کی حفاظت کے لیے فوری جنگ بندی کی جائے۔

مشہور خبریں۔

پابندیاں روس کو باقی دنیا سے الگ نہیں کر سکتیں: پیوٹن

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ مغربی

میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

?️ 10 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں

سوارا بھاسکر بھی نصرت فتح علی خان کے مداحوں کی فہرست میں شامل

?️ 22 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہنشاہ قوالی

حماس اسرائیل کے مقابلے بہت طاقتور ہے، روس کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 5 جون 2021ماسکو (سچ خبریں)  روس نے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی

ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ

?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم

اسرائیل میں جنسی غلامی کا انکشاف

?️ 11 فروری 2026 سچ خبریں:عبرانی نیوز ویب سائٹ واللا کی رپورٹ کے مطابق، قدس

یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن نے بحیرہ احمر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے