?️
سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے گزشتہ روز ہونے والی مشاورت کے بعد صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے اپنی شرائط کا اعلان کیا۔
فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے کل جمعہ کو حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ، جہاد اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور فلسطینی عوامی محاذ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل جمیل مزہر کے درمیان ہونے والی مشاورت کے بعد مزاحمتی محاذ نے قیدیوں کے تبادلے اور صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات اور پیرس پلان کے نام سے پیش کیے جانے والے نئے منصوبے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی جنگ نے دنیا کے سامنے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی
اس ملاقات کے بعد شائع ہونے والے بیان کے مطابق جنگ بندی کے نئے منصوبے کا جائزہ اس حقیقت پر مبنی ہے کہ کسی بھی قسم کے مذاکرات غزہ پر سے محاصرے کے مکمل خاتمے اور اس علاقہسے قابض صہیونی فوج کے انخلاء پر مبنی ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ اور غزہ کی تعمیر نو نیز اس علاقے کے فلسطینی عوام کی روزی روٹی کی تمام ضروریات اور قیدیوں کا مکمل تبادلہ ہوگا،بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مزاحمت کی رائے کا مقصد قوم کے مفادات کا تحفظ اور ان کی حمایت کرنا ہے۔
یاد رہے کہ یہ مشاورت صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی کوششوں میں تیزی لانے کے حوالے سے بہت سی پیشگوئیوں کے بعد منعقد ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا صیہونی فلسطینی لیڈروں کو قتل کرکے جنگ جیت جائیں گے؟
مزاحمتی گروہوں کا خیال ہے کہ تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بغیر اور صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ میں جنگ بند ہونے کی ضمانت کے بغیر قیدیوں کا جزوی تبادلہ نہیں ہو سکتا اور نہ ہم اسے کے لیے تیار ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران کی انڈرگراؤنڈ میزائل اور ڈرونز مراکز کی رونمائی
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران فوج نے پہلی بار اپنے انڈر گراؤنڈ
مارچ
صیہونیوں کےہاتھوں صرف ایک سال میں 1226 فلسطینی بچوں کی شہادت اور گرفتاری
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: عالمی تحریک برائے دفاع فلسطین برانچ کے مطابق صرف 2021
دسمبر
عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے روکے، جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات ہوگی، پاکستان
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور
مئی
رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کے بعد نجی زندگی میں بہتری آئی ہے، احسن خان
?️ 23 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن
نومبر
کیا صیہونیوں کو نیتن یاہو کے جھوٹے دعوؤں پر یقین ہے؟
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: زیادہ تر صہیونی نیتن یاہو کے اس دعوے کو نہیں
اپریل
صیہونیوں کے درمیان اختلاف کی وجہ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ایسی حالت میں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
اگست
فرانس اور الجزائر کے تعلقات کیوں کشیدہ ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات 2019 کے بعد سے
اگست
عراق کے صوبہ دیالی میں موت کا ٹنل دریافت اور تباہ
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے عراق کے صوبہ دیالی
اگست